?️
کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں ضمنی انتخابات کی تاریخ میں تاخیر پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اور رینجرز کو انتخابات کے دوران سیکیورٹی کےحوالے سے پیشرفت پر رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کے لیے سندھ کے 5ہزار اہلکار تعینات کرنے کے بعد کراچی میں ضمنی انتخابات میں مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نےعدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے تمام مرکزی سیاسی جماعتوں کے صوبائی اور مقامی رہنماؤں کو 9 نومبر کے اجلاس میں شرکت کرکے کراچی کے ضمنی انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل عبداللہ ہانجرہ نے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے درخواست دائر کی تھی، جس پر چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ نے سماعت کی۔
وکیل نے دو رکنی بینچ کو آگاہ کیا کہ کراچی ڈویژن میں 23 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ملتوی ہوگئے تھے، بعد ازاں الیکشن کمیشن اس معاملے پر 9 نومبرکو دوبارہ غور کرے گا۔
جماعت اسلامی کے وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی حکام ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کی عدم فراہمی کا بہانہ بنا رہی ہے لیکن دوسری جانب اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ وکیل نے الزام لگایا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے بجائے سندھ حکومت کے پاس ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کا یکم نومبر کا خط عدالت کے سامنے پیش کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے اگلے تین ماہ کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس اہلکار بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر سندھ سے بلائے گئے 5ہزار پولیس اہلکاراسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے لیے تعینات کیے گئے ہیں، یہ پولیس اہلکار 11ویں انٹرنیشنل ڈیفنس ایکسپو 2022 اور بچوں کے لیے شروع کی گئی کورونا ویکسین مہم کے لیے تعینات ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمٰن، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو بھی الیکشن کمیشن کے 9 نومبر کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور رینجرز کو کراچی ڈویژن میں سیکیورٹی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 28 اگست کو ملتوی ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد اگست میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
پاکستان نے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی مذمت کی
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان عالمی برادری سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مشرق
ستمبر
یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین
جولائی
سوڈان کے مستقبل کے لیے امریکہ کا تین مرحلوں پر مشتمل مداخلت کا منصوبہ
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب افریقی امور نے
نومبر
فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک کے فلسطین کو
جولائی
شام میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے
جنوری
بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے
دسمبر
چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا
?️ 3 نومبر 2021چمن (سچ خبریں) چمن چیمبر آف کامرس اور سول ملٹری کے نمائندوں
نومبر