آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد پاکستان کی نظریں رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کے معاہدے پر مرکوز ہیں، جس کے بعد دیگر دوطرفہ اورکثیرالاقوامی قرض دہندگان سے رقم ملنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔

ضمنی فنانس بل 2023 کی منظوری کے ایک روز بعد حکمراں اتحاد کی معاشی ٹیم نے پارلیمانی کمیٹوں کو آئی ایم ایف کے ساتھ طے کی گئی تمام شرائط پر بریفینگ دی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ اور سیکریٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے علیحدہ علیحدہ جوابات دیے، اراکین نے آئی ایم ایف سے طے کی گئی شرائط کے سبب مزید مہنگائی کے خدشات کا اظہار کیا۔

رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے علیحدہ علیحدہ خزانہ کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارات کی۔سیکریٹری برائے خزانہ نے قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مشاروت حتمی مرحلے میں ہے، ہمیں توقع ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں بات چیت مکمل ہو جائے گی۔

تاہم اسٹاف لیول کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کی توقع ہے، سیکریٹری برائے خزانہ نے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کی حتمی تاریخ یا ٹائم لائن کے بارے میں نہیں بتایا۔

سیکریٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے آئی ایم ایف کے توسیع فنڈ سہولت (ایف ایف ایف) کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی بحالی کے حوالے سے عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے آنے والے مثبت اشارے کا بتایا تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈز حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

سیکریٹری خزانہ نے واضح طور پر کہا کہ ملک کے معاشی چیلنجز دور ہونے میں کم از کم دو سے تین مہینے لگیں گے، انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک یا دو روز میں اہم قرض کے رول اوور ہونے کی امید ہے جبکہ ایک دوسرا رواں ہفتے میں ہوسکتا ہے۔

سیکریٹری نے بتایا کہ چیزوں کو واضح ہونے تک انتظار کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے، تاہم معاہدے سے قبل اس کو ظاہر نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق عالمی میڈیا مثبت خبریں دے رہا ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے بھی آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے بات کی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ فنڈ نے 875 ارب روپے کے مالیاتی خلا کی نشاندہی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیکس اور نان ٹیکس اقدامات کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ ایف بی آر کو74 کھرب 70 ارب کے علاوہ مزید 170 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، باقی رقم گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوری کی جائے گی۔

عائشہ غوث پاشا نے اتفاق کیا کہ حکومت کو اسٹرکچرل اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے غیر ضروری کابینہ اراکین میں کمی کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پر عمل کر لیا گیا، جس کے تحت سبسڈی صرف غریب افراد کو دی جائے گی۔

شرح سود میں مزید اضافے سے متعلق وزیر مملکت نے بتایا کہ یہ معاملہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

انہوں نے اس امکان کو رد کر دیا کہ پاکستان غیر ملکی قرضوں کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے، لوگ دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اسلام آباد نے تمام عالمی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرے گا۔

مشہور خبریں۔

اگر اگلے الیکشن میں ٹرمپ کا حریف ہونا میری خوش قسمتی ہے:بائیڈن

?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  جو بائیڈن نے اس بات کا خیر مقدم کیا کہ

اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد اومیکرون میں مبتلا ہوگئے

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد

فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار

?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت

اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا

?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد

ایک بار اور صدر بنا دو، شور نہیں کروں گا: ٹرمپ

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس

برطانوی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تہران میں برطانوی سفیر کو اس ملک میں ایرانی ووٹرز کو

اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح

ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا سب سے بڑا وار

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے