?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج انڈا پھینکنے کو حملہ سمجھا گیا، کلثوم نواز بیمار تھیں اسپتال میں ان کے کمرے تک گئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انتظار کر رہی ہے کہ جن کی گاڑیاں توڑی گئیں، ان کی درخواست آئے تو کارروائی آگے بڑھے لیکن درخواست اب تک نہیں پہنچی ہے۔ وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ انڈا پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی ہیں، دیگر خواتین بھی آئی تھیں، اگر پولیس کے پاس پی ٹی آئی کی درخواست گئی ہے تو پولیس کارروائی کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ اسی کا شکار ہیں، جن پر انڈے سے حملہ ہوا ان کی درخواست آئے تو گرفتاری ہوگی۔ سینیٹر طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حفاظتی تحویل میں منتقل کرنا اور حراست میں لینے میں فرق ہے، مزید کارروائی سے پہلے ان کی درخواست کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک چیزیں پوری نہ ہوں کیسے ہم کسی کو گرفتار کرسکتے ہیں، پہلے بھی لوگ ان کے خلاف احتجاج کرنے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آتے رہے ہیں۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 25 مئی کو ریاستی اداروں پر حملہ کیا، سی سی ٹی وی تھی اس کے باوجود کچھ نہیں ہوا، بعض اوقات سی سی ٹی وی اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں سزا نہیں ہوپاتی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں پاکستانی سابق نائب وزیر کا اظہارخیال
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے
اپریل
امریکی سفارتکاروں کی تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے اعلیٰ
دسمبر
2022 معاشی اصلاحات کا سال: صدر الجزائر
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس بات پر زور
جنوری
جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے ملک کے دارالحکومت میں
اکتوبر
کورونا کی خطرناک صورتحال پر صدر مملکت کا اظہار تشویش
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا
اپریل
گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی فراہم کریں گے: اسدعمر
?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر
دسمبر
شاہد خاقان اور اسد قیصر کے ما بین گرما گرمی
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ن لیگ کے
اپریل
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی