?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 2 روپے 8 پیسے بڑھ گئی۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 2 روپے 8 پیسے سستی ہو کر 286 روپے 6 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے، جو مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ روز 0.09 فیصد یا 27 پیسے اضافے کے بعد 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے بتایا کہ آج کا دن پاکستانی معیشت کے لیے بہتر ثابت ہوا، خاص طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوا ہے، اس کی وجہ سے مثبت رجحان دیکھا گیا، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی ہو گی، صرف ڈالر بڑھ رہا تھا، باقی فنانشل کریڈنشلز بہتر ہیں، اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ ہو رہا ہے تو ڈالر نہیں بڑھنا چاہیے۔
ظفر پراچا نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا ہے، اسی طرح براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ گئی ہے، مجموعی طور پر مالیاتی اشاریے اچھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینکوں یا مارکیٹ پلیئرز نے جو افراتفری پیدا کی تھی کہ ڈالر بڑھ جائے گا، ان کے سارے اندازے غلط ہو گئے ہیں۔
ظفر پراچا کے مطابق انتظامی اقدامات کے بعد ایکسچینج کمپنیز نے 70 کروڑ ڈالر دیے ہیں، آرمی چیف اور ان کی ٹیم سے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میٹس گلوبل کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد روپے کی قدر بحالی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں اساتذہ ایک بار پھر ہڑتال پر
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز نے رپورٹ کیا ووٹ دینے والوں میں سے تقریباً
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے جمعرات کی
اپریل
ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع
مئی
فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی مظالم
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: حال ہی میں صیہونی حکومت کی خوفناک جیلوں سے رہا ہونے
جون
مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
?️ 24 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جولائی
ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، انسولین سمیت 79 اہم ادویات غائب
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی
اگست
صیہونی حکومت کے جال میں پھنسنے سے بچنے میں حزب اللہ کی ہوشیار پوزیشن
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: رائی ال یوم کے چیف ایڈیٹر نے یہ بیان کرتے
نومبر
حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2025حماس کا سیاسی مرکز دوحہ کے بعد کہاں ہوگا؟ عرب روزنامہ رای
ستمبر