?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ظلم پر ہم سب آواز بلند کرتے ہیں، بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا صحت ہے، شعبہ صحت کی ترقی کے لیے مریم نواز دن رات محنت کر رہی ہیں، صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج اب بھی جاری ہے، صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ صحت کارڈ نجی ہسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کا غلط استعمال ہو رہا تھا، صحت کارڈ کی آڈٹ رپورٹس جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب نے نہ پہلے ان کی احتجاج کی کال پر ردعمل دیا اور نہ اب دے گا، پی ٹی آئی کی تحریک کے لیے کے پی حکومت سے فنڈز نکلوانے کی خبریں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ طوفانی بارش میں پانی کا جمع ہونا ایک قدرتی امر ہے، بارش کے پانی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، سوشل میڈیا پر آنے والی تصویریں ڈی ایچ اے کی تھیں، ڈی ایچ اے ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ڈی ایچ اے کے لوگ جن کو ووٹ ڈالتے ہیں ان سے پوچھیں۔
مشہور خبریں۔
آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق
دسمبر
ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے بارے میں اہم تحقیق
?️ 9 اگست 2021لندن (سچ خبریں) ہوا میں موجود ڈی این اے کو ڈھونڈنے کے
اگست
محسن نقوی کا چوہدری شجاعت کے گھر پر چھاپے کی انکوائری کا حکم
?️ 3 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں
مئی
امریکی پارلیمنٹ میں ایسا کیا ہوا کہ ٹرمپ بھی بول پڑے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو ہٹائے جانے پر اس ملک
اکتوبر
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی
غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نیتن یاہو اور اس کے وزراء کے درمیان کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2025غزہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے نیتن یاہو اور اس کے
جولائی
غزہ میں 800,000 سے زائد افراد کو جنگ اور غذائی قلت کا سامنا
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: آج ایک نیوز کانفرنس میں حمدان نے کہا کہ غزہ کی
جنوری
یوم بحریہ آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 8 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) آج یوم بحریہ نہایت جوش و جذبے سے منایا
ستمبر