?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا نہایت منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے، صحافیوں کی بیان کردہ تفصیلات پر مشتمل ویڈیو واضح طور پر دھاندلی کا انکشاف کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ لاہور میں ن لیگ کے احسان نامی رہنما کے پرنٹنگ پریس میں ان حلقوں کے جعلی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔
ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کئے جائیں۔ وہ حلقے جن میں نواز شریف اوران کے خاندان کو شکست ہوئی ان حلقوں کے ریکارڈ سے چھیڑ چھاڑ کیلئے غیر قانونی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رائل پارک لکشمی چوک کے علاقے میں ن لیگی رہنماءاحسان کی پرنٹنگ پریس پر نواز شریف کے مانسہرہ اور لاہور کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پکڑی گئی تھے۔
یاد رہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھاگئے تھے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے جنہوں نے 105249 ووٹ لئے تھے جبکہ ن لیگ کے قائد نواز شریف 80382 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔جبکہ سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد نتائج چیلنج کر دئیے تھے۔
نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی تھی کہ این اے 15 کے نتائج کا اعلان نہ کرے اور نتیجے کا نوٹیفکیشن روک دے۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ این اے 15 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروائے۔


مشہور خبریں۔
جولانی کے الرقہ پر حملے، اسرائیلی جارحیت پر خاموشی برقرار
?️ 18 جنوری 2026سچ خبریں:شام میں جولانی کے عناصر کی جانب سے الرقہ اور کرد
جنوری
یورپ اسرائیل کے مغربی کنارے میں غیر قانونی الحاق کے خلاف
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے ایک
اگست
شاہ محمود قریشی نے ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں ایران کے
اپریل
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
?️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی
مارچ
ہم جلد ہی قدس میں افطار کریں گے؛ایک مہم
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے محافظ اور فلسطینی کارکنوں نے کئی دنوں سے
مارچ
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس
ستمبر
حماس کے ایک ممتاز لیڈر کا انتقال
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ممتاز رہنما کا آج
مارچ