انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)عام انتخابات 2024 کے پُرامن انعقاد کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔  الیکشن کے پرامن ماحول میں انعقاد کے لیے ملک بھر میں کوئیک رسپانس فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، 23 ہزار 940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ کوئیک رسپانس فورس کے ایک لاکھ 6 ہزار 942 اہلکار تعینات ہوں گے۔

مجموعی طور پر آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے 5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے پولیس کے 2 لاکھ 16 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 720، خیبرپختونخوا میں 92 ہزار 535 اور بلوچستان میں 46 ہزار 481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت گزشتہ شب رات 12 بجتے ہی ختم ہوگیا تھا جس کے بعد اب کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 فروری کی رات 12 بجے تک امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کا وقت دیا گیا تھا جوکہ گزشتہ رات 12 بجتے ہی ختم ہوچکا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقررہ وقت کے بعد الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تشہیری مواد الیکٹرونک/پرنٹ میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی ہے، انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل 8 فروری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مشہور خبریں۔

گوگل میسیج پر واٹس ایپ کالز کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 12 فروری 2025سچ خبریں: اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز پر استعمال کیے جانے

آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔شیخ رشید

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ

بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا

?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے

واشنگٹن میٹنگ؛ کیا یوکرین کی جنگ مغرب کی مدد کر رہی ہے یا بحران کو ختم کر رہی ہے؟

?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: عام طور پر، یوکرائنی جنگ پر وائٹ ہاؤس کے اجلاس

شام میں صہیونی فوج کا ڈرون گر کر تباہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

ن لیگ سے ناراض ارکان اسمبلی بھی پی پی سے رابطے میں ہیں، دوست محمد کھوسہ کا انکشاف

?️ 4 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما دوست محمد کھوسہ نے

 نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ

چین اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کے مخالف

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 10ویں ہنگامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے