?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر گورنر حاجی غلام علی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
عدالت عظمیٰ میں درخواست سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے مؤقف اپنایا کہ گورنر نے سپریم کورٹ کے حکم کی توہین کی ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صوبے میں عام انتخابات کا حکم دیا ہے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر گورنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
درخواست دائر کرنے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے، ہم نے گورنر کی جانب سے عدالتی حکم عدولی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔
اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ جہاں گورنر نے صوبائی اسمبلی کو تحلیل کیا، وہاں انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنے کی آئینی ذمہ داری گورنر کی جانب سے ادا کی جانی چاہیے۔
17 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے انتخابات سے قبل سیکیورٹی خدشات، معاشی مسائل اور اضافی سیکیورٹی کی عدم موجودگی کے معاملات حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے خط میں لکھا کہ سیکیورٹی خدشات، اضافی سیکیورٹی کی عدم موجودگی، معاشی حالات کی تنگی حد بندیوں اور مردم شماری سے پیدا ہونے والے آئینی مسائل جیسے معاملات حل کرنے کے بعد ہی عام انتخابات کے مرحلے میں داخل ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ 14 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ دی تھی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران گورنر نے صوبے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر کمیشن کو بریفنگ دینے کے ساتھ صوبے میں 28 مئی کو پولنگ کرانے کی تجویز دی تھی۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا تھا کہ میرا کام ہے صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دینا، وہ میں نے دے دی ہے، اب الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے، میں نے 28 مئی کو خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں۔ مراد علی شاہ
?️ 25 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
دسمبر
ٹرمپ کے امپریالیست عزائم
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ اور پاناما پر نظریں نیز کینیڈا
جنوری
امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر
مئی
عدلیہ انصاف کی فراہمی میں وکلا تنظیموں کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، چیف جسٹس
?️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا
دسمبر
کیا اسرائیل اپنے قیدیوں تک پہنچ سکے گا ؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ
جنوری
متاثرین کی بحالی ترجیح، مخالفین تنقید کرتے ہیں وزیراعلی کام کیوں کررہی ہے۔ مریم نواز
?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب
ستمبر
جنوبی لبنان میں 23 شہداء کی لاشیں برآمد؛ صہیونی افواج کی درندگی کا پردہ فاش
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں سے صہیونی افواج کے جزوی
فروری
پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے متعلق امریکی الزامات مسترد کردیے
?️ 8 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی
دسمبر