انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس نے انتخابات میں منتخب ہونے والے 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تشکیل کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کے روابط کا تعین کرنےکے لیے جیو فینسنگ، موبائل ٹریکنگ اور آئی پی ایڈریس ٹریک کر لیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنے والے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی۔

ذرائع جے آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان انتخابی مہم اور نتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے ، اشتہاریوں کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں کی مدد لی جارہی ہے، 9 مئی کے مقدمات میں ملوث 22 اشتہاری رہنما اور 282 کارکنان تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔

یاد رہے کہ نو منتخب اراکین اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں۔ عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسلم اقبال ، امتیاز شیخ اور علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سربیا میں ٹرمپ کے داماد کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: اس پروجیکٹ کا انتظام Affinity Global Partners کرتا ہے، جس

عراقی نمائندے کا امریکی منصوبہ بندی کے خلاف انتباہ

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیسان الصالحی، عراقی پارلیمنٹ کے رکن، نے زور دے کر

صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی

اب ٹرمپ کہاں ہے جو کہتا تھا میں نے غزہ میں جنگ بند کرائی۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے

?️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے

سینیٹ انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کا حتمی فیصلہ سامنے آگیا

?️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

عمران خان نے کہا مجھ سے معافی مانگیں، بجائے میں کسی واقعہ پر معافی مانگوں، بیرسٹر گوہر

?️ 13 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے

بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے

?️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے