انتخابات سے قبل تلخیاں ختم ہوں، درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، صدر مملکت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی اور اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔

ملک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر نو کے لیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مشکل فیصلوں کے لیے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب الیکشن کمیشن پہلے ہی جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرچکا ہے۔

دوسری جانب ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد تاحال جیل میں ہیں اور پارٹی کو 9 مئی کے واقعات کے بعد قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی تاریخ نہیں دی جبکہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ انتخٓبات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں جنوری کے آخری ہفتے میں برف باری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی رواں ماہ ملک واپسی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب نگران حکومت نے اس تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم ہے اور واضح کیا کہ ان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ

?️ 25 اگست 2022دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 عسکریت پسند مارے گئے

?️ 13 مئی 2023بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 7

اردوغان زیلنسکی اور گوٹیرس سے ملاقات کے لیے یوکرین پنہچے

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   ترک صدر رجب طیب اردوغان سرکاری دورے کے ایک حصہ

جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا

بی بی کی ڈیکوری حیثیت سے ٹرمپ کے دباؤ تک؛ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا امریکہ کا غیرمتوقع دورہ عبرانی

چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی

لاہور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کو رلیف

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے