?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات سے قبل تمام جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی نے ملاقات کی اور اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے۔
ملک میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلخیاں ختم ہونی چاہئیں، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر نو کے لیے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مشکل فیصلوں کے لیے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا جب الیکشن کمیشن پہلے ہی جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرچکا ہے۔
دوسری جانب ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد تاحال جیل میں ہیں اور پارٹی کو 9 مئی کے واقعات کے بعد قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان کیا ہے تاہم حتمی تاریخ نہیں دی جبکہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ انتخٓبات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات کے وقت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں جنوری کے آخری ہفتے میں برف باری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ انہیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنے پارٹی قائد نواز شریف کی رواں ماہ ملک واپسی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔
دوسری جانب نگران حکومت نے اس تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی بی ٹیم ہے اور واضح کیا کہ ان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
جون
یوکرین کی امیدواری نے یورپ کو مضبوط کیا: زیلینسکی
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے
جون
موساد نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ایران کے ساتھ جنگ کے لیے کیسے دھوکہ دیا؟
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
صیہونیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے
ستمبر
ٹویٹر کے سابق مینیجر سعودی عرب کے لیے جاسوسی کے مجرم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ٹویٹر کے ایک سابق ایگزیکٹیو کو سعودی عرب کے لیے جاسوسی
اگست
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے صیہونی قیدی کو بغیر کسی وجہ کے رہا کرنے کے اقدام پر کڑی تنقید کی
?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے ایک نمائندے نے لبنانی حکومت کے ایک
اگست
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات
نومبر
وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کی آبادکاری کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان
?️ 2 ستمبر 2022گلگت بلتستان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب
ستمبر