امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر گفتگو

شہبازشریف قطر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق قطر کے امیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی کے عمل میں قطر کے فعال کردار کی تعریف کی اور کشیدگی میں کمی کے لیے قطر کی سنجیدہ اور مؤثر کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس کے ساتھ ہی دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

سکیورٹی خدشات؛ جعفر اور بولان ایکسپریس تین روز کیلئے معطل

?️ 10 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ جانے والی جعفر

جرمن یونیورسٹی شہروں میں طلباء کے لیے رہائش کے اخراجات میں نمایاں اضافہ

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:ایک رپورٹ میں Pasayer Neue Perse اخبار نے لکھا کہ تازہ

صیہونیوں کے حامیوں کو جہنم میں پہنچا دیں گے؛ یمن کی دھمکی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:یمن کے ایک عہدیدار نے اس ملک کے خلاف کسی بھی

دشمنوں کو یمن کی واضح تنبیہ: سازشی خیالات سے چھٹکارا حاصل کرو!

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا جس

حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی

کیوبا میں امریکی کشتی پر سوار 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاع 

?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:کیوبا کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی

عوام پاکستان پارٹی کس نے اور کیوں بنائی ہے؟

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماوں نے "عوام پاکستان پارٹی”

روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

?️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے