?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے۔میڈیا کے مطابق راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پہنچنے کے موقع پر پاک فوج کے افسران اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔
ترجمان امریکی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ناظم الامور نے سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمددی کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکا کی آرمی سینٹرل کمانڈ کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پہلی پرواز پاکستان پہنچی۔
امریکی ناظم الامور اور کمانڈر آرمی سینٹرل کمانڈ نے تقریب میں شرکت کی، امریکی حکام نے امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا، امدادی سامان تقسیم کرنے کے لیے آرمی فلڈ ریلیف کیمپس منتقل کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور عوام آزمائش کی گھڑی میں ساتھ کھڑنے ہونے پر امریکی حکومت اور فوج کے شکرگزار ہیں، امدادی سامان لے کر کل 6 پروازیں پاکستان پہنچیں گی، امدادی سامان میں خیمے، پانی صاف کرنے والے پمپ، جنریٹرز اور دیگر سامان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شدید بارشوں اور بھارت کے ڈیموں سے پانی کے اخراج کے بعد پاکستان کا صوبہ پنجاب سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہیں، لوگوں کے گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، بڑی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اپنے وسائل سے ہٹ کر عالمی امداد کی بھی ضرورت ہے، اقوام متحدہ، برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پاکستان بھیجا ہے۔
پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کے متاثر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اگر سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آیا تو صورت حال مزید بد تر ہوجائے گی، اس نازک وقت میں پاکستان کو شدید مالیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ دنیا کے لیے سب سے بڑا ایٹمی خطرہ
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاوانگ نے الزام لگایا
اگست
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
عمر ایوب کا اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 12 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے
مارچ
بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عاصم افتخار
?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ
اکتوبر
وزیراعظم ویکسین لگنےسےپہلےکورونامیں مبتلا ہو چکے تھے: اسدعمر
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این
مارچ
اکیسویں صدی کا سب سے بڑا خطرہ؛ روسی صدر کی زبانی
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردانہ
اپریل
عراقی پارلیمنٹ عہدیدار کا قابض امریکی فوج کے بارے میں بیان
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن نے
فروری
چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ
?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
نومبر