?️
لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حتمی طور پر انکار کر دیا ہے کہ امریکا کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چئیرمین سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس میجمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا کہ امریکا اور بھارت مل کر سی پیک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
ہمیں اس پر سٹینڈ لینا ہو گا۔ہم اس سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سمجھ رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب نیوٹرل ہے۔وہ بلوچستان کا حوالہ دیتے ہیں۔تقرریوں کے معاملے میں مطلب حلفیوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔وزراء کو اعتماد میں نہیں لیا۔ایک حلقہ کہہ رہا ہے کہ فائنلی سمجھوتہ ہی ہو گا۔وہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کو سوٹ کرتا ہے۔
یہی صاحب رہیں گے۔عمران خان کے قریبی لوگ کہہ رہے ہیں وہ واپسی پر بڑے فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ خاموش اور غیر جانبداری ہی رہے گی۔اب دلچسپ صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ماحول بن رہا ہے کہ شاید چار پانچ ماہ میں الیکشن ہو جائیں۔شہباز شریف ، خواجہ آصف ، خالد مقبول صدیقی الیکشن چاہتے ہیں۔لگتا ہے نئے الائنس بنیں گے کیونکہ چوہدری برادران ن لیگ پر کبھی بھروسہ نہیں کر سکتے۔
شہباز شریف تو الیکشن چاہتے ہیں لیکن مریم نواز نہیں چاہتیں۔قبل ازیں ہارون الرشید نے کہا تھا کہ عمران خان سعودی عرب جا رہے ہیں، وہ ساڑھے تین ملین ڈالر کا ادھار تیل دیں گے۔لگتا ہے کہ معاملہ کچھ سیریس ہے،کوئی ایسے مذاکرات ہونے والے ہیں جن کی اہمیت ہے۔ شوکت ترین بھی وہاں پہنچ رہے ہیں۔امریکا کے ساتھ بہت سارے معاملات سعودی عرب کے ذریعے طے پاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات میں سرد مہری نہیں رہی، اس دفعہ کوئی مالی مدد بھی مل سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا
اگست
فلسطین کو تسلیم کرنا انصاف کی آواز کا احترام ہے: ترک صدر
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
بین الاقوامی اداروں کا اسرائیل کی طرف سے غزہ کو امداد کی ترسیل کے دھوکہ دہی پر سخت ردعمل
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت، جس نے مارچ سے غزہ پٹی پر ظالمانہ
جولائی
غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:نیوز میڈیا کے مطابق قبرس میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات
نومبر
جنگ کے آغاز سے اب تک 80,000 اسرائیلی فوجی زخمی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے میڈیا نے ان فوجیوں کے حوالے سے نئے
اگست
صیہونی حکومت کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: علاقائی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی
ستمبر
غیرسرکاری نتائج کے مطابق آیت اللہ ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے
?️ 19 جون 2021تہران (سچ خبریں) غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار آیت اللہ ابراہیم
جون