یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی

?️

کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے قومی ٹیم کے ہاتھوں  بھارت کرکٹ ٹیم  کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی اور کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو۔پاک بھارت میچ اور کوہلی کا ڈانس بہت شاندار ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے پریکٹس سیشن کے دوران بنائی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں ویرات کوہلی گراؤنڈ میں بیٹھے بڑا ہی دلچسپ ڈانس کررہے ہیں جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں نصیبو لال کا معروف گیت ’لونگ نک دا‘ چل رہا ہے جوکہ میمرز کی جانب سے لگایا گیا ہے۔یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو۔‘

اداکار نے کہا کہ ’پاک بھارت میچ اور کوہلی کا یہ ڈانس بہت شاندار ہے۔‘اُنہوں نے بھارت کے اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان بابراعظم کے بلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

سید عمار حکیم اور العامری کا خطے میں جنگ کے خاتمے پر امید کا اظہار

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں سید عمار حکیم، رہبرِ جریان حکمت ملی عراق، اور

نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد

?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی

پنڈورا دستاویزات میں سعودی عرب سر فہرست

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:پنڈورا کی منظر عام پر آنےوالی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے انچارج شہید محمد عفیف کون تھے؟

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے بیروت کے علاقے رأس النبع پر حملہ کیا،

اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے 3 رہنماؤں کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن معطل

?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی

عمان کے مفتی کی عرب رہنماؤں پر کڑی تنقید

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے

ٹرمپ کا پرانے ساتھیوں سے انتقام

?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سیاسی فضاء میں، مبصرین کے نزدیک، سیاست قومی مسائل کے

طوفان الاقصی کے بارے میں صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالوی نے 7 اکتوبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے