🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی ٹی وی چینل سی این این کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے دہشتگردوں کے پناہ دینے کے الزام کو مسترد کرتا ہوں، امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، پاکستان بارے محفوظ ٹھکانوں کی بات کی جاتی ہے، داعش، ٹی ٹی پی اور بلوچ دہشتگرد افغانستان سے پاکستان پرحملہ کرتے ہیں، امریکا سے پیسے کیلئے تعلقات نہیں چاہتے کہ پیسے دے کام کرائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ایسے تعلقات نہیں چاہتے کہ وہ پیسے دے اور کام کرائے، افغانستان سے داعش، ٹی ٹی پی اور بلوچ دہشتگرد پاکستان پرحملہ کرتے ہیں، پاکستان سے باربار محفوظ ٹھکانوں کی بات کی جاتی ہے،امریکا کو حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، حقانی جب سوویت یونین کےخلاف لڑرہے تھے تب وہ مجاہد تھے، حقانی قبائل افغانستان میں رہائش پذیر تھے، اتحادی ہونے کے باوجود امریکا نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی جبکہ جوبائیڈن نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر میں نائن الیون کے وقت وزیر اعظم ہوتا تو افغانستان پرامریکی حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امریکا کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان سےعدم اعتماد کی وجہ زمینی حقائق سے امریکا کی قطعی لاعلمی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن سے بات نہیں ہوئی جبکہ انہوں نے فون نہیں کیا، وہ مصروف شخصیت ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے اور افغانستان میں افراتفری اورپناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کودہشت گردی کا بھی سامنا ہوسکتاہے، آئندہ افغانستان میں کیا ہوگا کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔
خواتین کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغان خواتین کو وقت پر حقوق مل جائیں گے، یہ سوچناغلط ہےکہ کوئی باہرسےآکرافغان خواتین کو حقوق دلا سکتا ہے، افغان خواتین مضبوط ہیں، انہیں وقت دیں وہ اپنے حقوق خودحاصل کرلیں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے، ہمیں طالبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، افغانستان کوباہرسے کنٹرول نہیں کیاجا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ افغانسان اس وقت تاریخ ساز موڑ پر ہے، ہمیں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہاں صورتحال کنٹرول میں رہے۔
مشہور خبریں۔
نیپرانے بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی
🗓️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ
اکتوبر
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
امریکی پروفیسر نے اسرائیل کے بارے میں کیا کہا ؟
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی پروفیسر جوآن پی ولاسمل نے لکھا ہے کہ پولز، ہیش
دسمبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80
جنوری
شام میں اثر و رسوخ کی علاقائی دوڑ
🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی کی گرفتاری پر 10 ملین ڈالر کا انعام
جنوری
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
🗓️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ
امیتابھ بچن بھارتی ٹیم کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے
🗓️ 7 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی مینز
نومبر
پاکستان کے خلاف مہم چلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اب بھی ہوں گے
🗓️ 5 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جنوری