امریکامخالف  بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید

امریکامخالف  بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید

?️

لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان جو بیان دے بیٹھے ہیں اس کے بعد یا تو ان کی جان کو خطرہ ہو گا یا پھر حکومت کو، انہوں  نے امریکا کے خلاف بیان دے کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی ۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق سوال پر صاف انکار کر دیا تھا۔ اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان جو بیان دے بیٹھے ہیں اس کے بعد بعض حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔

وزیراعظم نے لیاقت علی خان کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے۔یا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہے یا پھر ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ایک وہ خطرہ ہوتا ہے جو اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے،اور حماقتیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی، ڈھنگ کا کوئی آدمی رکھا نہیں۔

اپوزیشن تو ظاہر ہے اپوزیشن کرے گی۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے تو لیاقت علی خان کو بھی قتل کرا دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران میں مداخلت سے انکار کیا تھا اور اب عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ شروع ہو گیا،این جی اوز نے بھی کام شروع کر دیا ہے،بڑے پیمانے پر فنڈ ملتے ہیں اور حکومت کو اس کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیے۔

ایک صاحب کتابیں چھاپتے ہیں ان کو دس کروڑ روپے ملے،اسی طرح ایک خاتون بھی کروڑ پتی ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں فنڈ مہیا کیا جاتا ہے۔جبکہ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد ان کی ذات اور حکومت کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ جولائی کے بعد امریکہ کا زیادہ پریشر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کا سد باب کرنا ہے ، ہمیں اس حوالے سے انتظامات کرنا ہوں گے ، بالخصوص لوگوں کو ایک بات سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ کسی ایسے بیانیے کی زد میں نہ آجانا جس سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی ماحول میں جس قدر نفرت آج پائی جاتی ہے ایسی نفرت پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ان کا بس نہ چلے یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیں۔

مشہور خبریں۔

بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا

?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی

تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی

ہندوستان کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے ساتھ ناروا سلوک

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ہندستانی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ نے مسلمان طالبات

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنس دانوں کے نام

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس

تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ توڑ جواب 

?️ 4 دسمبر 2025 تل ابیب کے رفح کراسنگ کے دعوے پر قاہرہ کا منہ

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات پر اتفاق ہوگیا، اسحٰق ڈار

?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

شیخ زکزاکی کی نظربندی کے بارے میں ان کی بیٹی کا بیان

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے