?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے، یہ کھوکھلی ایکسر سائز ہے، لگتا ہے کہ اب کھلی بولی لگے گی، دیکھنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو کیا رسپانس ملتا ہے، حکومت کی ذمے داری ہے کہ حالات بہتر بنائیں، پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کو ساتھ بیٹھنا چاہیے.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا بوجھ براہِ راست عوام پر پڑ رہا ہے جبکہ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں محض اقتدار کی کرسی کے گرد میوزیکل چیئرز کا کھیل کھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہی دائرے کا سفر جاری رہا تو کوئی بہتری ممکن نہیں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آ ئی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو عوامی سطح پر کیا ردعمل ملتا ہے.
انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعتیں بھی شادی کی عمر سے متعلق قانون سازی پر سڑکوں پر آنے کی کال دے چکی ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی بہتری حکومت کی بنیادی ذمے داری ہے لیکن بدقسمتی سے پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، جو سیاسی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے. مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ سیاسی استحکام ممکن ہو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی کریڈیبلٹی ختم ہو چکی ہے، یہ اب ایک کھوکھلی مشق بن چکی ہے، جس میں لگتا ہے جیسے کھلی بولی لگائی جا رہی ہو انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عوامی مسائل پر بات ہی نہیں ہو رہی، اور اصل قومی ایشوز مسلسل نظر انداز ہو رہے ہیں.


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کا بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: واٹس ایپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر
اگست
35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے
جنوری
امریکہ کا سعودی حکام پر قید شہزادوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سعودی ولی
فروری
کئی جرمن ریاستوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں: جرمنی کی کئی وفاقی ریاستوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی
اپریل
اسرائیل کے زوال کے اسباب؛ بیرونی خطرات سے لے کر داخلی بحران تک
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جعلی صہیونیستی ریاست، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قیام کے
مئی
لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: حزب اللہ کے خصوصی دستوں نے لبنان میں پہاڑی علاقوں
فروری
کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی
مارچ
شفاف انتخابات ایک چیلنج ہے
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} قوم کو اس وقت مجلس شوریٰ کے ایوانِ
فروری