?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے بلوچستان کی عبوری حکومت نے کمشنرز، ڈی آئی جیز اور سیکریٹریز سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز متعدد افسران کے تبادلے کردیے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے تمام 8 انتظامی ڈویژنز کے کمشنرز کے تبادلے کر دیے گئے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) میں انفارمیشن سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے گریڈ 20 کے افسر محمد حمزہ شفقات کو کوئٹہ ڈویژن کا کمشنر تعینات کر دیا گیا۔
وہہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعینات سہیل الرحمٰن کی جگہ رپورٹ کریں گے۔
بلوچستان سول سروس (بی سی ایس) کے گریڈ 20 کے افسر بشیر احمد بازئی، داؤد خان خلجی کی جگہ قلات ڈویژن کے کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے جب کہ داؤد خان خلجی ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے۔
گریڈ 20 کے بی سی ایس افسر بالاچ عزیز کو محمد گل کی جگہ لورالائی ڈویژن کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
ژوب ڈویژن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے گریڈ 20 کے بی سی ایس افسر سعید احمد عمرانی، سید فیصل احمد کی جگہ کمشنر مکران کا عہدہ سنبھالیں گے، سید فیصل احمد کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پوسٹنگ کے منتظر جاوید انور شاہوانی ژوب ڈویژن کے نئے کمشنر ہوں گے۔
رخشان ڈویژن اب طارق الرحمٰن کی جگہ گریڈ 20 کے بی سی ایس افسر شاہ عرفان احمد غرشین کی سربراہی میں ہوگا۔
سبی ڈویژن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے سینئر بیوروکریٹ شاہد سلیم قریشی کو محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔
بی سی ایس گریڈ 20 کے افسر بشیر احمد بنگلزئی کمشنر نصیر آباد ڈویژن کا چارج چھوڑ دیں گے، ان کی جگہ محکمہ محنت و افرادی قوت کے سیکریٹری طارق قمر بلوچ کو تعینات کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں پولیس افسران کے تبادلے بھی کر دیے گئے۔
اگست میں کوئٹہ کے ڈی آئی جی کے طور پر تعینات ہونے والے اعتزاز احمد گورایہ کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ڈی آئی جی کے طور پر ان کی سابقہ ذمے داری پر بحال کردیا گیا ہے، ان کی جگہ نصیر آباد رینج کے ڈی آئی جی عبدالحئی بلوچ کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
خضدار رینج کے ڈی آئی جی کے طور پر کام کرنےو الے پرویز خان عمرانی کو کوئٹہ میں سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، ان کے علاوہ منیر احمد شیخ کو نصیر آباد سے خالی ہونے والی پوسٹ پر کام کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں فریال فرید کو جعفرآباد ڈسٹرکٹ ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے، یہ صوبے کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جہاں میاں بیوی کو دو اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں تمام 36 اضلاع کے ڈی سیز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
نصیر آباد میں خدمات انجام دینے والی صوبے کی واحد خاتون ڈی سی عائشہ زہری کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
ایس ایس پی فریال فرید کے شوہر محمد سمیع ملک، ضلع نصیر آباد میں ایس ایس پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں کی فہرست صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔


مشہور خبریں۔
وعدہ ہے وزیراعظم بن گیا تو کسی سے سیاسی انتقام نہیں لوں گا، بلاول بھٹو
?️ 23 جنوری 2024چینوٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول
جنوری
عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ٹرمپ کے
اکتوبر
بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش
اگست
تل ابیب پر پابندیوں کے گہرے اثرات
?️ 8 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Ha’aretz کے مطابق غزہ میں 8 ماہ کی مسلسل
جون
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16
جنوری
سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ
?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جولائی
اگر ایران سے براہ راست مذاکرات نہ ہوئے تو وٹیکاف کا سفر منسوخ ہو سکتا ہے:امریکی میڈیا
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا
اپریل
صیہونی ریاست میں عدالتی بحران: نیتن یاہو حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان کشمکش تیز
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں عدالتی نظام میں اصلاحات کے تنازعے نے
اپریل