الیکشن کمیشن کی وجہ سے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، 8 فروری کو یوم سیاہ ہرصورت منائیں گے، شیخ وقاص

?️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا، الیکشن کمیشن کا آزاد ہونا انتہائی ضروری ہے جب کہ 8 فروری کو یوم سیاہ ہر صورت منائیں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اے شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلی عدالتوں نے کئی مرتبہ الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں، الیکشن کمیشن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جمہوری اقدامات کی سہولت کاری کی، انہیں ان مجرمانہ اقدامات کا جواب دینا پڑے گا، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو تفصیلی خط لکھ لیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف غیر جمہوری حربے استعمال کیے، ہم سے نشان چھینا گیا، لیول فلینگ فیلڈ فراہم نہیں کی گئی اور ہمارے پاس تمام شکایتیں موجود ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیڈرز اور امیدوار اٹھائے گئے، تصدیق کنندہ اور تائید کنندگان کو غائب کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل سے تمام شکایات کی انکوائری کی درخواست کی گئی ہے جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے مظاہروں کو روکنے کیلئے ابھی سے گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں، یوم سیاہ ہر صورت منائیں گے، پنجاب میں ورکرزاور بلدیاتی نمائندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے زائد کارکن جیل میں ہیں، جو لوگ جیل میں ملاقات کے لیے جاتے ہیں ان کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو پولیس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہرکسی کو موقع دینا چاہتے تھے، آئی جی پولیس کا نام صوبائی حکومت نے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ دیا، ہیرا پھیری کے الزام نے شدت اختیار کر لی

?️ 14 نومبر 2025 ٹرمپ دستاویزاتی اسکینڈل نے بی بی سی کو ہلا کر رکھ

عمران خان نے تحریک انصاف کا اہم اجلاس طلب کر لیا

?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا

چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصری صدر سے ملاقات کی

?️ 15 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

پاکستان میں یکم ربیع الثانی 1447 ہجری جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا

شام میں بشار اسد کی شاندار جیت، مسلسل چوتھی بار کے لیئے ملک کے صدر بن گئے

?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) امریکا سمیت متعدد مغربی ممالک کی تمام سازشوں کے

مسلم لیگ(ن) سمیت کسی جماعت سے باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی، بلاول

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ

انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے