🗓️
پنجاب:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے 16ماہ بعد اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حامد خان نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کے لیے کمیشن کو دو مرتبہ کام کرنا پڑا کیونکہ بلدیاتی قوانین میں دو بار تبدیلیاں کی گئیں حالانکہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مدت یکم جنوری 2022 کو ختم ہو گئی تھی۔
فورم کو بتایا گیا کہ جب سے پنجاب حکومت نے 16 نومبر 2022 کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان تیسری بار حد بندی کا کام شروع کرنے جا رہا ہے۔
لیکن اس کے لیے پنجاب حکومت نے ابھی تک سکندر سلطان راجا پنجاب لوکل گورنمنٹ حلقہ بندی رولز اور پنجاب لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کو نوٹیفائی نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن حکام نے پنجاب حکومت کے نمائندوں سے کہا کہ وہ کے رولز اور دیگر ڈیٹا کی نقول فوری طور پر پنجاب الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کریں تاکہ وہ جلد از جلد حلقہ بندیوں کا کام شروع کر سکیں اور صوبائی حکومت کے نمائندے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے نمائندوں سے صوبے میں فوری طور پر انتخابات کرانے کی تاریخ پر مشاورت کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات جلد سے جلد کرائے جا سکیں۔
تاہم، پنجاب حکومت کے حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیڈ بیک کے وہ کے رولز اور دیگر ڈیٹا کی نقول فوری طور پر پنجاب الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کریں تاکہ وہ جلد از جلد حلقہ بندیوں مطابق رولز کا مسودہ کابینہ کے اجلاس کے سامنے رکھا جائے گا اور قواعد کی منظوری کے بعد ان کی نقول الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر توڑ پھوڑ، قادر مندوخیل اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 20 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔242 سے
فروری
رام اللہ میں 2 فلسطینی نوجوان شہید
🗓️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اطلاع دی
اکتوبر
ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے والے ہیروز کون ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں واقع وفاقی
ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ایک
دسمبر
اپوزیشن سیاسی موت مرنے جا رہی ہے: وزیر داخلہ
🗓️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
فروری
عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال
🗓️ 23 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
صیہونی وزارتوں کی تمام ویب سائٹوں میں وسیع پیمانے پر خلل
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس حکومت کی وزارتوں
مارچ
صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
🗓️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ
فروری