?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر اٹارنی جنرل اور قانونی ماہرین سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں اٹارنی جنرل فار پاکستان کو کل مورخہ 22فروری 2023 کے لیے دعوت دی گئی ہے اور مشاورت کے لیے دوآئینی یا قانونی ماہرین کا بھی انتخاب کیا جا رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کروانے کے لیے تیار رہتا ہے مگر آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’البتہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوراً الیکشن شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے‘۔
ای سی پی کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا جس میں ای سی پی اراکین نے بھی شرکت کی۔
بیان کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیشن آئین و قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر پاکستان صاحب کی جانب سے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد آج کمیشن کے اجلاس میں اس پر تفیصلاً غور کیا گیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک روز قبل ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خط میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے اور چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں لہٰذا سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔
صدر عارف علوی نے لکھا ہے کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا لہٰذا آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات پر مشاورت کے لیے دو خطوط لکھے تھے، دوسرے خط میں صدر نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں 20 فروری کو ایک ہنگامی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا۔
جس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے صوبوں کے انتخابات سے متعلق ایوان صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ نہ بنانے کے اپنے حتمی فیصلے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا تھا۔
ای سی پی نے صدر مملکت عارف علوی کو دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں ان کا کوئی کردار نہیں اور کمیشن اس حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری سے بخوبی واقف ہے۔
خط میں صدر کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان پر بھی اعتراض کیا گیا تھا اور کہا گیا کہ صدر کا عہدہ سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے اور صدر ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، جبکہ دیگر تمام آئینی اور قانونی ادارے کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر مملکت کے عہدے کا انتہائی احترام کریں۔
یہاں یہ بات بھی مدِ نظر رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ڈاکٹر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی
اگست
افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے ایک بڑا چیلنج
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ ان افغانستان
جولائی
اسرائیلی وزیر خارجہ اس طرح کی جنگ سے راضی نہیں؛ وجہ ؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان
ستمبر
مراکش نے صیہونی حکومت کے معاہدے پر کیے دستخط
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش میں اسرائیلی سفیر ڈیوڈ گوفرین نے اعلان کیا ہے
اپریل
تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے خلاف متحد ہوں گے؟
?️ 21 ستمبر 2025تل ابیب میں اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات، کیا وہ نیتن یاہو کے
ستمبر
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
?️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
کیا مغربی ممالک روس کو شکست دے سکتے ہیں؟
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے کارنیگی فار انٹرنیشنل پیس تھنک ٹینک
نومبر
غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری
اپریل