الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا اعلان کردیا۔ ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹس کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل A-219،140 اور 120 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد کرنے کے پابند ہیں لیکن یہ انتخابات کئی وجو ہات کی بنیاد پر ملتوی ہوتے رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 5 دفعہ حلقہ بندی کی اور 3 دفعہ الیکشن شیڈول دیا، متعلقہ اداروں سے خط و کتابت بھی کی گئی مگر بلدیاتی الیکشنز کا انعقاد نہ ہو سکا، ای سی پی نے الیکشن کے انعقاد کیلئے مورخہ 13 نومبر 2025ء کو کیس کی باقاعدہ سماعت کی اور الیکشن انعقاد کا فیصلہ 17 نومبر 2025ء کو صادر کیا اور دفتر کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن شیڈول کو فورا پیش کریں۔
ای سی پی نے اپنے فیصلے میں یہ بھی قرار دیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے سیکشن (2)15 میں حالیہ ترمیم جس میں سیکرٹری یو نین کو نسل کو الیکشن کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ آئین و قانون سے متصادم ہے اور الیکشن کمیشن کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن سیکرٹری یو نین کو نسل کی ذمہ داری ہو، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218(3) بطور خاص، نیز آرٹیکلز 140-A، 220، 219 اور 222 اور الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعات 50، 219 اور 224 کے تحت اپنے اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے قرار دیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن (2) 15 میں کی گئی حالیہ ترمیم آئین و قانون سے متصادم ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کی متعلقہ دفعات کے تحت ڈی آر اوز ، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہے، جو اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ کے افسران و اہلکار ان کو بطور ریٹر نگ آفیسر اور انتخابی عملہ تعینات کرسکتا ہے، سیکرٹری یو نین کو نسل "سرکاری افسر” کی تعریف پر بھی پورا نہیں اترتا لہذا اسے پریذائڈنگ افسر تعینات نہیں کیا سکتا، انتخابی عمل انہی افسران کے ذریعے منعقد ہوگا جن کی تقرری بذریعہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کرے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی داعشی کے ساتھ کیا ہوا؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: نیویارک میں ایک وفاقی جج نے کوسووار سے تعلق رکھنے

صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود

افواج پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت قرار

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف زہریلا

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آ باد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی

طوفان الاقصیٰ کے 6 مرکزی نقطے؛صیہونی ریاست کو ہونے والی ناقابلِ تلافی شکست

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے دو سال بعد معلوم ہوا ہے کہ اس

امریکہ کا شام پر بعض پابندیاں معطل کرنے کا دعویٰ

?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام اور

امریکہ یورپ کو گیس 4 گنا مہنگی فروخت کر رہا ہے:میکرون

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے امریکہ پر یورپ کو برآمد کی جانے والی

یورپ میں اسرائیل سے نفرت عروج پر

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے یورپی یہودی یونین کے سربراہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے