?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مئی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا، 22 مارچ کو انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جائےگا، پنجاب حکومت بتائے مرحلہ وار کن اضلاع میں پہلے انتخابات کرائے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ممبران وسیکرٹری الیکشن کمیشن کی بھی شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی آرڈیننس بلدیاتی ایکٹ میں تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ 22 مارچ کو حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد شیڈول جاری کر دیا جائےگا، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔
کن اضلاع میں پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمیشن کی ووٹرز رجسٹریشن فارمز میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے 20 جنوری کو الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی،الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ سے فوجی آزادی یورپ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک مضمون میں امریکہ
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بالآخر 2 ماہ بعد کمی کا امکان
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یکم
ستمبر
کیا اب اسرائیل رہنے کی جگہ نہیں رہا،خود اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صہیونیوں کے لیے ہجرت کوئی نیا اور عجیب مسئلہ نہیں
اگست
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے
?️ 25 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال
نومبر
یمنی دارالحکومت پر سعودی عرب کی شدید بمباری
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر
فروری
دنیا کی سب سے بڑی جیل
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:21 لاکھ آبادی پر مشتمل غزہ کی پٹی 15 سال سے
اگست
صہیونیوں نے یحییٰ السنور کے فوری قتل کا کیا مطالبہ
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: کل شام کی ایک چونکا دینے والی تقریر کے بعد
مئی
فلسطینی قیدیوں کو رہا کریں گے: صہیونی اہلکار
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: سی ان ان ٹیلی ویژن چینل نے ایک اسرائیلی اہلکار
جنوری