?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا، بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد وزیراعظم ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے، وزیراعظم نے دورہ کیا تو انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو لوئردیر کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے 24 جنوری کو وزیراعظم نے لوئردیر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
الیکشن کمیشن نے 27 جنوری کو پی ٹی آئی جلسہ کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مارچ میں خیبرپختونخواہ کیلئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، جس کے تحت وزیراعظم حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، حلقے میں ترقیاتی پراجیکٹس کے اعلانات نہیں کرسکتے، وزیراعظم نے دورہ کیا تو انتخابی رولز233 اور234 کی خلاف ورزی ہوگی۔
اسی طرح انتخابی شیڈول آنے کے بعد منتخب نمائندگان بھی متعلقہ علاقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔ یاد رہے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ27 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے11 فروری تک جمع ہوسکیں گے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری آویزاں کی جائے گی، 14 سے 16 فروری تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ 17 سے 19فروری تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری سے متعلق اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ دائر اپیلوں کا فیصلہ 22 فروری تک ہوگا، کاغذات نامزدگی واپسی کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی جبکہ نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو لگائی جائےگی، 27 مارچ کو پولنگ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی معاشی نمو 0.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی
اپریل
گینٹز کا استعفیٰ، جنگی کابینہ کا خاتمہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ہم نے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے
جون
اپوزیشن کی جیت سے تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ
?️ 21 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ
دسمبر
فلسطینی اتھارٹی کی سرخ لکیر
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں لبنان کے
جولائی
برطانوی دفاعی اکیڈمی پر وسیع پیمانے پر سائبر حملہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ایک سینئر برطانوی ریٹائرڈ افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ
جنوری
روسی صدر جنگ میں مصروف فوج سے ملنے کہاں پہنچے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے صدر
اگست
تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں، اعظم نذیر تارڑ
?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا
اگست
غزہ میں صہیونی سازشیں ناکام
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں شریک
جنوری