الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کو عقاب کا نشان ملا ہے، متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو پتنگ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کو کتاب کا نشان الاٹ ہوا ہے، جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان ملا ہے۔

الیکشن کمیشن کی منظور کردہ فہرست میں نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کو پگڑی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ افسران انتخابی نشانات سمیت امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کریں گے، الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن حتمی فہرستیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرے گا۔

پی ٹی آئی کو ’بلا‘ نہ ملنے کی وجہ سے پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کے لیے مختلف انتخابی نشان الاٹ کیے گئے ہیں، آزاد امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن نے ایک 177 نشانات مخصوص کر رکھے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اچھا ہوگا کہ ٹک ٹاک کو ایلون مسک یا لیری الیسن خریدیں، ڈونلڈ ٹرمپ

🗓️ 24 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اچھا ہوگا

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار کون ہیں؟

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی ممکنہ کم

کابل نے وائس آف امریکہ کو بند کیا

🗓️ 11 فروری 2023سچ خبریں:افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ریڈیو

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات

پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نے تاکید کی

کوئی عدالت کشمیریوں کے حقوق کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارت اپنی حد میں رہے، نگران وزیراعظم

🗓️ 15 دسمبر 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا

جہنم میں خوش آمدید

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان

صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے