اقوام متحدہ کے اداروں نے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں، مزید فنڈز طلب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے اداروں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر اپنے ردعمل کو تیز کرتے ہوئے 30 لاکھ سے زائد بچوں تک پہنچنے کے لیے نئے سرے سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا ہے جنہیں امداد کی اشد ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس  کےمطابق یونیسیف پاکستان کے نمائندے عبداللہ فادل نے کہا کہ ملک میں تقریباً 34 لاکھ بچوں کو زندگی بچانے کی انتہائی ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے 37 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔

عبداللہ فادل نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ان فنڈز اور وسائل کی ضرورت ہے تاکہ ہم زندگی بچانے والے طبی آلات، ضروری ادویات، ویکسین، پینے کا صاف پانی، حفظان صحت کی کٹس، مچھر دانیوں کی فراہمی جاری رکھیں۔

انہوں نے جینیوا میں بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم پہلے ہی 20 لاکھ ڈالر مالیت کا ہنگامی سامان فراہم کر چکی ہے۔

یونیسیف کے نمائندے نے اسہال، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا جیسی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے شدید خطرے سے بھی خبردار کیا جو پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پھیل رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (یو این او سی ایچ اے) نے اپنے تازہ ترین تخمینوں میں کہا کہ عالمی انسانی برادری کا مقصد آئندہ 6 ماہ کے دوران تقریباً 52 لاکھ افراد کی مدد کرنا ہے۔

اپنے 2022 پاکستان فلڈ رسپانس پلان کے تحت یو این او سی ایچ تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی امداد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔

دریں اثنا ورلڈ فوڈ پروگرام  نے کہا ہے کہ وہ خوراک سے متعلق ریلیف، غذائی قلت سے بچاؤ اور روزی روٹی کی امداد کی صورت میں حکومت کی مدد کر رہا ہے۔

یو این ایچ سی آر سے 7 ہزار خیموں کی فراہمی

یو این ایچ سی آر نے جمعہ کے روز 7 ہزار خیمے اور دیگر ہنگامی امدادی اشیا خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیں۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان میتھیو سالٹ مارش نے کہا ہے کہ ایجنسی سیلاب زدہ علاقوں میں مقامی کمیونٹیز اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے وسائل اور عملے کو مزید متحرک کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

عاشورہ کے دوران موبائل سروس حسب ضرورت بند کرنے کی ہدایت

🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے محرام الحرام میں سکیورٹی

ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی

کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات

🗓️ 19 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے

حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

🗓️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری

واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق

🗓️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان

التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز

🗓️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ

نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟

🗓️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

پاناما پیپر لیکس میں ایف بی آر کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ سپریم کورٹ

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ پاناما پیپرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے