?️
نیو یارک: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس سے ملاقات میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی پر اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارنے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی، جس میں سرحد پار دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے امن و سلامتی، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور اس کے لیے پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔
نائب وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں عالمی امن مشن سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے لیے پاکستان کے کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا، اسحٰق ڈار نے تنازع مقبوضہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور دیا۔
اسحٰق ڈار نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مظالم کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان کی عالمی ادارے میں فعال شمولیت اور عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے امن مشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی
?️ 26 ستمبر 2025سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام
ستمبر
"بے مثال سیاسی تعطل” میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کو مسلسل نظر انداز کرنا
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے "ڈونلڈ ٹرمپ” کے حالیہ اقدامات کی طرف
مئی
صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ
?️ 21 جولائی 2025صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو
جولائی
کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑ گئی
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں کورونا وائرس
جولائی
سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر غلامی کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف۔۔۔
?️ 27 جون 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر غلامی کے
جون
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مختلف مقامات پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینی
مئی
صہیونی حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور قیدیوں کو بچانے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے بعض ذرائع نے اعتراف کیا کہ اس
مارچ
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کردیئے
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد
جون