?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان رجیم کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے، پاکستان نے نام نہاد افغان وزارت دفاع کے بے بنیاد اور من گھڑت دعوے مسترد کر دیئے ۔
وفاقی وزارت اطلاعات کا کہنا تھا افغان طالبان رجیم کے پاکستانی فوجی چوکی پر قبضے اور نقصان پہنچانے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ایسے من گھڑت دعوے افغان عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں جو طالبان رجیم کا ظلم و ستم سہہ رہے ہیں۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات مسلسل جاری کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے ویڈیو اور تصویری شواہد میڈیا کے ساتھ شیئر کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے من گھڑت دعوؤں کا کوئی قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس پروپیگنڈا بڑھا رہے ہیں۔ حقائق کی جانچ کے بعد افغان طالبان رجیم کے دعوے بار بار غلط ثابت ہوئے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی میں روڑے اٹکانے کی کوشش؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار کے مطابق، قابض حکومت نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
قطر پر حملہ عالمی قوانین، سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی، دنیا اسرائیل کا احتساب کرے، دفتر خارجہ
?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر
ستمبر
اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے
ستمبر
کالعدم ٹی ٹی اے کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان افغانستان کی دہشت گردوں کے
مارچ
لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ
جون
تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کی تکنیکی شقوں میں پناہ لینے کی کوشش
?️ 14 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین تکنیکی شقوں میں
مئی
ہمارا ملک صیہونیوں کے تمام منصوبوں کی براہ راست مخالفت کرتا ہے: الجزائر کی حکمران پارٹی
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل نے صہیونی حکومت کے
اگست
اسرائیلی فوج میں تنزلی کا بحران اور نیتن یاہو کے تلخ آپشنز
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz جس نے حالیہ دنوں میں صہیونی فوج
مارچ