?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ ترکیہ میں 2 گھنٹے قبل ایک میٹنگ ہوئی، جس کے نتائج کل تک سامنے آجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر افغانستان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو جنگ ہی ہو گی، قطر میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ابھی بات چیت کا دوسرا دور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہماری جو بھی بات چیت ہوئی، اگر وہ میری خوش فہمی نہ ہو تو وہ لوگ امن چاہتے ہیں اور ہم بھی امن کے خواہشمند ہیں، کن شرائط پر امن ہوگا، کچھ باتیں قطر میں واضح ہوئیں، کچھ آج ہو جائیں گی، امید ہے معاہدہ ضرور ہوگا۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل دوست ممالک کی وساطت سے کیا جا رہا ہے، قطر اور ترکیہ بڑے خلوص سے اس عمل میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال سے ہم افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں، تقریبا 40 لاکھ ہی افغان باشندے یہاں مقیم رہے، جہاں ایک قوم نے آپ کی اتنی مہمان نوازی کی ہو، آپ کا ہمسائیہ ہو، ایک مذہب کے ماننے والے ہوں، تو کیا آپ اس قوم کیخلاف بھی دہشت گردی کو سپورٹ کریں گے ؟ اس سے زیادہ دکھ کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔
افغانستان کو ایک مناسب تعلق رکھنے کے لیے اور کیا لوازمات چاہیں؟ ایک ایجنڈا طے ہونا چاہیے، دونوں ممالک بھائی چارے اور ہمسائیہ کی طرح رہیں، ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے بغل گیر ہوں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ جو بھی افغان شہری ویزہ لے کر پاکستان آیا ہے، اسے واپس جانا ہو گا، ویزہ دیا ہے، مستقل رہائش نہیں۔


مشہور خبریں۔
اٹلی میں اسلام مخالف سیاست عروج پر
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: اٹلی کے مونفالکون شہر کے مسلمان مقامی حکام کے فیصلے
مئی
قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے امریکی حکام کے اس دعوے
نومبر
صیہونی حکومت کی معیشت کے تاریک افق
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ریخمین یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس میں
دسمبر
دونوں امریکی جماعتیں کانگریس کا انتخاب جیتنے کی کوشش میں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات
جنوری
ایران کی تاریخی فتح پر عرب تجزیہ نگاروں کا ردعمل؛ ایران اب خطے کی بلامنازع طاقت ہے
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:عرب زبان تجزیہ نگاروں نے ایران-اسرائیل جنگ میں جنگ بندی
جون
کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی شرکت کے بغیر مسئلہ کشمیر پر بلائی گئی میٹنگ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی سازش
?️ 25 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر
جون
3 لبنانی بچوں کے قتل میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر یونیسیف کا ردعمل
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: یونیسیف نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے
ستمبر
مصر پاکستان کا برادر ملک، دوطرفہ تعاون سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر
?️ 23 اکتوبر 2025راولپنڈی(سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کا سرکاری دورہ
اکتوبر