🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا افغانستان کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران خطے اوردنیاکےمفادمیں نہیں، افغانستان کو انسانی بحران سےبچاناسب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ زمینی راستےسےبھی ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں ادویات وخوراک بھجوائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے افغانستان کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ کل قطرکےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ پاکستان تشریف لائے، شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی وزیراعظم عمران خان سےملاقات ہوئی جبکہ وزارت خارجہ میں پاکستان اورقطرکےمابین وفودکی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس میں افغانستان ہماری گفتگو کا محور رہا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطرنےافغان عمل کوآگےبڑھانےمیں اہم کرداراداکیا اور افغان طالبان کودوحہ میں سیاسی دفتربنانےکی اجازت دی، اس وقت یہ مسئلہ پیچیدہ دکھائی دیتاتھالیکن انہوں نےدوراندیشی سےکام لیا، قطرہماری طرح اس بات کوسمجھتاتھا افغان مسئلےکافوجی حل ممکن نہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں معاملات گفت وشنیدسےآگےبڑھانےہوں گے، اس وقت کیاگیایہ فیصلہ آج کارآمدثابت ہورہاہے، 15اگست کےبعدافغانستان صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، آج اسپین کےوزیر خارجہ پاکستان تشریف لارہےہیں، اسپین یورپی یونین کااہم ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپین کےساتھ ہمارےبہت اچھےدو طرفہ تعلقات ہیں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادسپین میں مقیم ہے، اسپین کےساتھ دو طرفہ تعلقات کااستحکام ہماری ضرورت ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ حالیہ دنوں میں 20 سےزائدوزرائے خارجہ کےساتھ تبادلہ خیال ہوچکا، میں نےافغانستان کےحوالےسےپاکستان کانقطہ نظر انکےسامنےپیش کیا، میں نےان کی تشویش کوسمجھنے کی کوشش کی ہے، اسپین کےوزیرخارجہ کےساتھ بھی مفیدگفتگوہوگی اور کوشش کریں کہ افغانستان میں کوئی انسانی بحران جنم نہ لے۔
انسانی بحران کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران افغان شہریوں ،خطےاوردنیاکےمفادمیں نہیں ،پاکستان افغان بھائیوں کی مددجاری رکھنےکی کوشش کررہاہے، کل پاکستان کی طرف سے ادویات و خوراک امدادکابل بھجوائی گئی، زمینی راستےسےبھی ہماری کوشش ہے ادویات وخوراک بھجوائی جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچاناسب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ماضی میں افغان سر زمین پاکستان کےخلاف استعمال ہوتی رہی، طالبان کاافغان سر زمین کسی کےخلاف استعمال نہ کرنےکابیان آیا، بیان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
طالبان کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان اپنےوعدےپرپورااترتےہیں توانکی نیک نامی میں اضافہ ہو گا اور طالبان عالمی برادری کی توقعات کےقریب آتےہیں تووہ اپنے لیےآسانی پیداکریں گے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
🗓️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
تل ابیب 8 محاذوں سے محاصرے میں
🗓️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس پٹی
مئی
این سی او سی نے ایس او پیزپر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کر دیں
🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز
اگست
استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:استقامت فلسطینی اتحاد کا اصلی راز تحریک حماس کے سیاسی دفتر
مئی
کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی
🗓️ 6 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات
مارچ
جنرل سلیمانی سے متعلق کلیپ کا ٹوئٹر پر خوف وہراس
🗓️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل سلیمانی سے متعلق ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر نے
جنوری
صیہونیوں کی مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول اردن سے سعودی عرب کو منتقل کرنے کی کوشش
🗓️ 2 مئی 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حلقوں میں
مئی