?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ درآمدی سامان سے لدے ہزاروں کنٹینرز کو جانے کی اجازت دے جو کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کارگو پر پابندی کے بعد سے کراچی پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیکسز کی مد میں لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے کیونکہ سامان اس کی بندرگاہوں سے خشکی سے گھرے ملک افغانستان میں ڈیوٹی فری بھیجا جارہا ہے اور پھر سرحد پار واپس اسمگل کیا جاتا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مزید ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی پورٹ پر افغانستان بھیجے جانے والے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کو روک رکھا ہے جس سے تاجروں کو لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ان کنٹینرز میں اعلیٰ معیار کا الیکٹرانکس سامان، مشینی پرزے، کیمیکلز اور ٹیکسٹائل کی اشیا موجود ہیں، یہ سب چیزیں اگر پاکستان میں درآمد کی جائیں تو ان پر بھاری محصولات عائد ہوتے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان بھیجے جانے والے اس سامان کی مقدار میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے اور وہاں کی مارکیٹ کے حجم کو دیکھتے ہوئے یہ غیرحقیقی معلوم ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان کے عبوری وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی کی سربراہی میں افغان وفد نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ حاجی نورالدین عزیزی اور جلیل عباس نے دونوں ممالک کے ٹرانزٹ مسائل اور چیلنجز کے بارے میں بات کی۔
پشاور میں افغان قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کراچی پورٹ پر سیکڑوں کنٹینرز کئی ماہ سے کھڑے ہیں، کچھ کنٹینرز کو ایک سال سے زائد عرصے سے روک رکھا ہے، اندر کا سامان خراب ہو رہا ہے اور تاجروں کو نقصان ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تجارتی تنازع افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والےکئی مسائل میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں
مارچ
اسرائیل اب امریکہ کی 51 ویں ریاست بن چکا ہے؛ صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اپنے پروگرام اولپان شیشی میں اسرائیل کو
اکتوبر
کورونا وائرس: مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا
اپریل
لاطینی امریکہ میں امریکی برتری کی بحالی کی کوشش
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:ڈونالد ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت میں امریکی اثر و رسوخ
اکتوبر
ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر
اپریل
سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز
دسمبر
سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ
اکتوبر
صدر مملکت صرف ایک نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں، مرتضیٰ سولنگی
?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے
نومبر