?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اور ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔افغانستان میں ہم امن اور ایک جامع حکومت کے خواہاں ہیں، افغانستان کی سابق حکومت کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت سے اچھے تعلقات کی بات کی۔بھارت کی موجودہ قیادت پاکستان سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ افغانستان کی سابق حکومت کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا تھا۔ اشرف غنی افغانستان سے رات کے اندھیرے میں فرار ہوئے۔ اشرف غنی کے دوست سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے تو کہا معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کمزور بنانے کے لیے کئی ممالک نے مل کر سازش کی۔
پاکستان ہر سازش کے بعد مضبوط ملک بن کرا بھرا۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے حوالے سے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں جامع حکومت ہوگی تو لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے۔ کراچی اورگوادرکوبراستہ مزارشریف تاشقند سے ملائیں گے۔
دوسری جانب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ کیوں منسوخ کیا، وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چودھری اس حوالے سے آج پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کریں گے۔اس حوالےسے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ میں نیوزکانفرنس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی کی وجوہات سے آگاہ کروں گا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی کہہ چکے ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نائیجر میں دہشت گردانہ حملے میں 15 افراد ہلاک
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس
اگست
وزیر اعظم کو چوہدری پرویز الہی کا مشورہ
?️ 6 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما
مارچ
امریکہ میں سعودی اور صیہونی حکام کی ملاقات کا انکشاف
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: انٹرسیپٹ نیوز سائٹ نے امریکہ کے تعاون سے سعودی اور
مئی
شبلی فراز کا اہم بیان، تحریک انصاف کا مقصد نیا پاکستان ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا یوم پاکستان
مارچ
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد
جولائی
بارزانی نے تمام فریقوں سے تحمل اور قومی بات چیت کا مطالبہ کیا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی نے
اگست
سندھ کے وزیر تعلیم نے اسکول کے متعلق دیا اہم بیان
?️ 24 مارچ 2021سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ
مارچ