?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، افغان امن عمل نازک مرحلےميں داخل ہوچکاہے ، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، پاکستان کے کردارکوآج ساری دنيامثبت نگاہ سےديکھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی اورخطے کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہاہے کہ افغان امن عمل نازک مرحلےميں داخل ہوچکاہے، انطاليہ ميں مختلف وزرائے خارجہ موجود تھے، افغانستان ميں امن کئی ممالک کی ترجيح ہے، انطالیہ سفارتی فورم میں اپنا نکتہ نظر پيش کرنے کا موقع ملا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سےمفيد نشست رہی ، افغانستان کی اندرونی صورتحال کااندازہ ہوا، اس حوالے سے پاکستان کا دوٹوک مؤقف پيش کرنےکاموقع ملا۔
انھوں نے کہا کہ فلسطين کےوزيرخارجہ سےبھي ملاقات ہوئی، مسئلہ فلسطين پرتفصیلی تبادلہ خيال ہوا، قطرکےوزيرخارجہ سےمشرق وسطیٰ کي صورتحال پر بات ہوئی اور کویت کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کا موقع ملا، اس دوران يمن صورتحال،سعودي عرب سے گفت وشنید،پيشرفت پربات ہوئی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کردارکوآج ساری دنيامثبت نگاہ سےديکھ رہی ہے، يورپی يونين کے وزير خارجہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی ، يورپی يونين کے وزير خارجہ نےوزيراعظم کو دورہ برسلز کی دعوت دی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیارپورٹس کےمطابق مودی سرکار کےاجلاس ميں بہت سی چيزيں زيربحث آئيں گی ، نريندرمودی کا اجلاس بلانا غير معمولی ڈيولپمنٹ ہے، تمام کشمیری 5اگست کے فيصلے سے ناخوش تھے، اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے وزيراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کي دعوت دی،وزيراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے خدوخال تيار ہورہے ہيں، وزيراعظم نے دو ٹوک انداز ميں پاکستان کا نکتہ نظر پيش کیا ، واضح کہہ چکے امن کیلئے دنيا کے ساتھ تعاون جاری رکھيں گے، ہم امن کی کوششوں ميں پارٹنر رہيں گے اور افغانستان ميں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت
مئی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
الاقصیٰ طوفان کے 2 سال بعد؛ کامیابیاں ؛ 4 علاقائی ماہرین کا تجزیہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے دہائیوں تک فوجی برتری، معلوماتی بالادستی اور
اکتوبر
حماس اور اسلامی جہاد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا کیا خیر مقدم
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریکوں نے فلسطینیوں کے
فروری
بائیڈن بھیک مانگنے کے لیے خطے میں آئے ہیں: امریکی رپورٹر
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیوز میکس
جولائی
2050 تک یورپ میں خشک سالی عام ہونے کا خطرہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: متعدد ماہرین نے یورپی پارلیمنٹ کی ماحولیاتی صحت عامہ اور
ستمبر
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول
جنوری
اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کو طالبان کے حوالے کردیا
?️ 16 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنی شکست تسلیم
اگست