افغانستان سے تجارت سے زیادہ اہم پاکستانی کی جان بچانا ہے، سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ دفترخارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی، اشیا کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں ایک تحریری دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے ہیں، تاہم اگر افغان طالبان اسے معاہدہ تسلیم کریں یا نہ کریں، اس سے پاکستان کے مؤقف پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ افغانستان کیساتھ کل دوبارہ مذاکرات ہونگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان دوحہ مذاکرات میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دوحہ مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دریائے کنڑ سے متعلق پاکستان عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کرے گا۔ افغان طالبان کی جانب سے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کے اعلان پر بھی پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بھارت اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، تاہم بھارت کا افغانستان میں کردار ماضی میں زیادہ مثبت نہیں رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مغربی کنارے کے انضمام کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

نتن یاہو نے ٹرمپ کے ذریعے حماس کو دھمکی دی: غزہ کو غیر مسلح کیا جانا چاہیے

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: یروشلم میں قابض حکومت کے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ

جنوب یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکہ

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: جنوب یمنی کے شہر عدن میں آج اتوار کو ایک

اسرائیل کا ایک سال کا کارنامہ؛ خواتین اور بچوں کا قتل

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما طاہر النونو نے اعلان کیا

صیہونی حکومت کو پیرس اولمپکس سےکیوں محروم نہیں کیا گیا؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 کے سمر اولمپک کھیلوں نے فلسطین کا

وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا

کیا ریپبلکنز ڈیموکریٹس سے زیادہ جنگ پسند ہیں؟

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:دنیا بھر میں امریکی مداخلت کی تاریخ ہمیں یہ بتاتی ہے

امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن

افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین شدید جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

?️ 2 اگست 2021کابل (سچ خبریں)  افغان فورسز نے اتوار کے روز سڑکوں پر شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے