افغانستان زلزلے پر سروسز چیفس کا اظہار افسوس

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے ہونی والی تبا ہی پر گہرےافسوس کا اظہار کیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ عسکری قیادت نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے،افغانستان میں زلزلے سے شدید جانی و مالی نقصان ہوا،پاک فوج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیارہے ۔

واضح رہےکہ فغانستان میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے 950 افراد جاں بحق اور600 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے مجموعی طور پر مختلف علاقوں میں زلزلے سے 950 اموات کی تصدیق کی ہے ، زلزلے کی وجہ سے 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کیوں کہ زلزلے سے کچے مکانات گرگئے اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی جب کہ زمین میں دراڑیں پڑگئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی ، زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے ، جس کے بعد حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں آنے والی اس قدرتی آفت کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، اس ضمن میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا ، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں ، افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ، اس مقصد کے لیے پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کی۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ، میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نوبل انعام کی افواہیں مصر پہنچیں ناروے کے نمائندے پر ٹرمپ کا طنز

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ میں منعقدہ اجلاس کے دوران صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ

پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں:  بائیڈن

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر

وزیرداخلہ کا الیکشن سے پہلے تیسری لیگ وجود آنے کا دعویٰ

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا

یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے

ترکی کے شام پر حملے کرنے کے اغراض و مقاصد

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:ترکی کی حالیہ کئی فوجی کارروائیوں نے ظاہر کیا ہے کہ

امریکی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں ، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہارتشویش

?️ 21 مارچ 2023واشنگٹن: (سچ خبریں) عالمی انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کی سالانہ

انصاراللہ یمن کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا اعلان

?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن عبداللہ النعمی نے فلسطینی

پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا

?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے