افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے

آرمی چیف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے سرحد پار سے فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور ساتھ ہی افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا 241واں اجلاس جی ایچ کیو، راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں عالمی، علاقائی اور مقامی سیکیورٹی بشمول لائن آف کنٹرول (ایل او سی)، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان سرحد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کی روشنی میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

افغان امن عمل میں پیش رفت اور اس کے پاک افغان سیکیورٹی پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا جبکہ کانفرنس کے شرکا نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس کے دوران افغانستان سے سرحد پار فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شرکا نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ دوبارہ سے سر اٹھا رہے ہیں اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید کہا گیا کہ خطے کی ابھرتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے مؤثر بارڈر کنٹرول مینجمنٹ کی ہے اور بارڈر کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کر رکھے ہیں اور افغانستان سے بھی اُمید ہے کہ بہتر منیجمنٹ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ سماجی و اقتصادی ترقی سے امن کے فروغ کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔آرمی چیف نے کورونا کی تیسری لہر کے دوران سول انتظامیہ کی بھرپور مدد پر فارمیشنز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان اقدامات سے وبا کے پھیلاؤ اور بدترین اثرات کی روک تھام میں مدد ملی۔

مشہور خبریں۔

کیریبین جرائم اسکینڈل،غیر قانونی احکامات پر امریکی فوج میں تشویش

?️ 4 دسمبر 2025 کیریبین جرائم اسکینڈل،غیر قانونی احکامات پر امریکی فوج میں تشویش امریکی

امریکہ کی عراقی مزاحمتی سربراہ پر پابندی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: خطے میں واشنگٹن کی دشمنی اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے

بائیڈن کورونا کا شکار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے

وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی

?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو

شامی فوج نے داعش کو پہلے سے زیادہ کمزور کردیا ہے: روسی عہدہ دار

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:2021 کے آخری دنوں میں روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان

یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں

محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن

گوٹیرس نے جنگ بندی اور یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھولنے کا کیا مطالبہ

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے انتھونی گوٹیرس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے