?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں تین مختلف کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جس نے ہمیشہ کوشش کی ہمسایوں سے بہتر تعلقات رکھے، افغانستان سے بہت عرصے سے دہشت گردی ایکسپورٹ ہورہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے لوگوں کے جان ومال کی تحفظ کےلیے ہر طرح کی کارروائی کر رہا ہے، کارروائیاں پاکستان کے اندر بھی جاری ہیں، 70ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے جن میں مختلف قسم کے لوگ گرفتار ہوئے اور کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والی یہ کارروائی اسی تناظر میں کی گئی، یہ کارروائی 3 مختلف مقامات پر7جگہوں پر کی گئی جس میں ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں، بہت سارے شواہد موجود ہیں کہ زیادہ تر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت پاکستان کی تھی۔
طلال چودھری نے مزید کہا کہ افغانستان اور اس کی عبوری حکومت اپنا فرض نبھانا نہیں چاہتے، دوحہ معاہدے میں افغانستان نے پوری دنیا کو باور کرایا تھا کہ افغان سرزمین کسی کے لیے بھی دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، لیکن افغانستان دہشت گردی روکنے میں ناکام رہا۔


مشہور خبریں۔
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
پاکستان کی دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز
?️ 23 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے دنیا میں امن و رواداری کے فروغ
ستمبر
میانمار کی باغی فوج کی جانب سے ایک بار پھر مظاہرین پر شدید فائرنگ، 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 27 مارچ 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے ایک بار پھر مظاہرین
مارچ
پاکستانی زائرین چہلم امام حیسن کے لئے صرف فضائی راستے سے عراق جا سکتے ہیں
?️ 28 جولائی 2025پاکستانی زائرین چہلم امام حیسن کے لئے صرف فضائی راستے سے عراق
جولائی
درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے
نومبر
معاملہ سپریم کورٹ جانے کے بعدپُرامن انتخابات خوش آئند ہیں: شیخ رشید
?️ 10 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
اپریل
بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس
?️ 18 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جنوری
عارف نظامی انتقال پر فواد چوہدری، عثمان بزدار کا اظہار افسوس
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی
جولائی