شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم کو ملک میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ، وزیراعظم نے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش بھی کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کیا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے اور انہیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے ، جہاں وہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کے لیے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔

مشہور خبریں۔

انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا اعلان

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس نیٹ ورک نے انکشاف کیا کہ ریپڈ

تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام

تحریک انصاف، شاہد خاقان عباسی کو حکومت مخالف تحریک کا حصہ بنانے میں کامیاب

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات

شامی حملے میں مزید 11 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں:سینٹکام

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے

ایران کے خلاف ہمارے تمام آپشنز ناکام ہو چکے ہیں؛امریکی کانگریس کے ریسرچ سینٹر کا اعتراف

?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے تحقیقی مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام دینے والی ریاستوں کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 8 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں خدمات انجام

پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس

?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریکوڈک منصوبے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے