🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، اگر ان کی بات مان لی جاتی تو آج کی صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔
بی بی سی ورلڈ سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران مخلوط حکومت بنانے پر زور دیا تھا، وزیرعظم عمران خان کی تجویز پر افغانستان میں الیکشن میں تاخیر کی جاتی اور کابل میں تمام گروپوں کی شمولیت سے حکومت قائم کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام تمام لسانی گروپوں کو اعتماد میں لینے پر ہی آ سکتا ہے، ہم علاقائی طاقتوں سمیت امریکا اور برطانیہ سے رابطے میں ہیں، افغان جنگ کی وجہ سے ہم نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، ہمارا اربوں ڈالر کا معاشی نقصان ہوا لیکن پھر بھی پاکستان کو دوسروں کی غلطی کا مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن طاقتوں کو پاکستان کے مشورے پر توجہ دینی چاہیے تھی، انہوں نے ہمارے مشورے کو یکسر نظر انداز کیا اور ہمیں اس تنازع کی قیمت ادا کرنا پڑی، جہاں تک افغانستان کے مستقبل کا تعلق ہے، ہمیں ایک مخلوط حکومت کے لیے علاقائی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
فواد حسین چوہدری نے کہا کہ ہمارا طالبان پر کنٹرول نہیں ہے، ہم نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی جب کہ افغانستان کی سابقہ حکومت میں بھارت افغانستان کی سرزمین کو ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کے لیے استعمال کر رہا تھا لیکن کسی دوسرے ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کی اجازت نہ دینے سے متعلق طالبان کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ طالبان نے دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے کہ افغانستان عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بنے گا، اگر افغانستان میں عدم استحکام جاری رہا تو سیکڑوں افراد پاکستان ہجرت کریں گے اور ہم افغانستان میں کسی بھی عدم استحکام کی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر ہیگ ٹریبونل کا اہم پیغام
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:جمعرات کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت
جنوری
وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
🗓️ 6 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب نے
جنوری
بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
🗓️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک
جولائی
کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں
🗓️ 1 دسمبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے خیبرپختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کی
دسمبر
غزہ کے شفا اسپتال میں اسرائیلی فوج کا مظاہرہ
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی طرف سے 15 نومبر کو جاری کی گئی
نومبر
الاقصیٰ طوفان نے لگائی اسرائیل کی نابودی پر مہر
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان آپریشن کی پہلی برسی کے موقع پر فلسطینی تحریک
اکتوبر
پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی
مئی
غزہ جنگ کے 100 دن بعد اسرائیلی حکومت کو تین بحران کا سامنا
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک محاذ جنگ
جنوری