?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کی بیرونِ ملک سرمایہ کاری کی نگرانی اور زرمبادلہ کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا آن لائن رپورٹنگ سسٹم متعارف کروادیا ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم فار انویسٹمنٹ ابراڈ(پی ای ایس آئی ای) تیار کیا ہے جو ایک آن لائن طریقہ کار ہے۔
اس کے ذریعے مجاز ڈیلرز(اے ڈیز) اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا اکوزیشن پورٹل(ڈی اے پی)پر بیرونِ ملک ایکویٹی سرمایہ کاری(ای آئی ای)کے لین دین کا ڈیٹا جمع کرائیں گے۔اعلامیے کے مطابق یہ نظام 10 ڈیٹا فائل اسٹرکچرز(ڈی ایف ایس)پر مشتمل ہے جن میں سے ہر ایک کو مختلف اقسام کی ای آئی اے ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، خواہ یہ لین دین بینک اپنے طور پر کریں یا اپنے کلائنٹس کی جانب سیہر اسٹرکچر میں مخصوص متغیرات اور منطق شامل ہیں جو علیحدہ رپورٹنگ ضروریات کے مطابق ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ بینک اپنی کمپلائنس رپورٹس جمع کرائیں، جن پر ان کے گروپ ہیڈ آف کمپلائنس کے دستخط ہوں۔اس رپورٹ میں تصدیق کرنا لازم ہوگا کہ فراہم کردہ ڈیٹا درست، مکمل، غلطیوں سے پاک اور مقررہ وقت میں جمع کرایا گیا ہے۔ پہلی رپورٹ 5 مارچ 2026 تک جمع کرانی ہوگی ہر مجاز ڈیلر کے ہیڈ آف ای آئی اے یونٹ اور گروپ ہیڈ کمپلائنس پر یہ ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنائیں، کسی بھی قسم کی کوتاہی، نامکمل یا غلط رپورٹنگ کو خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔سرکلر میں خبردار کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک متعلقہ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 یا دیگر قابلِ اطلاق قوانین کے تحت مجاز ڈیلرز یا ان کے عملے کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
پنجاب حکومت نے الیکٹو سرجریز پر پابندی لگادی ہے
?️ 25 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب
اپریل
یوکرین جنگ کے معاملے میں روس کی صیہونی حکام پر تنقید
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یوکرین جنگ کے معاملے میں صیہونی حکام کی پالیسیوں
جولائی
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش
دسمبر
کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں
جون
اشیاء خوردنی کی قیمتوں اچانک بڑا اضافہ
?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں ایک ساتھ
دسمبر
صیہونی ریجیم کی فوج کا 10 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ
ستمبر
یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست
مارچ