?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔
مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں، مالیت کے لحاظ سے ستمبر میں درآمدات 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہیں، تاہم پہلی سہ ماہی میں درآمدی مالیت 2 فیصد کمی کے ساتھ 48کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، جس کی وجہ اوسط درآمدی قیمت میں 12 فیصد کمی تھی جو 524 ڈالر فی ٹن رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزارتِ خزانہ کے تعاون سے مالی سال 2026 کے دوران درآمدی پابندیوں میں نرمی کی، اس نرمی کے نتیجے میں پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 86 فیصد اضافہ ہوا۔
لوہے اور اسٹیل کی درآمدات صنعتی سرگرمیوں، زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی معاشی استحکام پر گہرے اثرات ڈالتی ہیں، گزشتہ دو برسوں میں زرمبادلہ کی قلت اور خام مال، خصوصاً اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر پابندیوں کے باعث یہ شعبہ مشکلات سے دوچار رہا، اگرچہ حالیہ عرصے میں درآمدی حجم میں بہتری آئی ہے، مگر سست معاشی نمو کے باعث طلب اب بھی کمزور ہے۔
پاکستان میں اسٹیل کا فی کس استعمال مالی سال 2022 میں 48 کلوگرام سے گھٹ کر مالی سال 2023 میں اندازاً 36 کلوگرام رہ گیا، جو کہ عالمی اوسط 222 کلوگرام کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی اے سی آر اے) کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی شرح نمو اور اسٹیل کے استعمال میں قریبی تعلق ہے کیونکہ اسٹیل تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کا بنیادی جز ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں عالمی اسٹیل مارکیٹ میں 1.1 فیصد کمی ہوئی، جو عالمی جی ڈی پی میں کمی (2.7 فیصد) کے مطابق تھی، اس کی بنیادی وجوہات بلند شرح سود اور مہنگائی بتائی گئیں، 2024 کے لیے عالمی جی ڈی پی میں 3.2 فیصد اور اسٹیل کی طلب میں 1.7 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کی معیشت میں 2.4 فیصد سالانہ نمو ریکارڈ ہوئی، جبکہ جون 2023 میں اسکریپ پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ملک میں اسٹیل کے استعمال میں 1.8 فیصد معمولی اضافہ دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق اسکریپ درآمدات میں اضافہ لانگ اسٹیل سیکٹر کے لیے مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ یہ بلیٹس، سریا اور گرڈر کی تیاری کے لیے بنیادی خام مال ہے۔


مشہور خبریں۔
چین، روس اور بھارت کا ماحولیاتی تحفظ میں تجربہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کا مناسب استعمال آج کی
اگست
پروپیگنڈے اور توہین آمیز تنقید کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، آرمی چیف
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
بین گوئر کا اسرائیلیوں کو بچانے کا دعوی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایٹمر بین گوئر
جون
کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی
?️ 12 نومبر 2025وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے
نومبر
ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم
?️ 4 مئی 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت
مئی
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
ہم فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو کے لیے کوشاں ہیں: اردن
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے دوران 800 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: یورو میڈ انسانی حقوق واچ کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت
نومبر