اسٹیٹ بینک کی جانب سے پابندی میں نرمی کے بعد لوہے، اسٹیل کی درآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔

مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں، مالیت کے لحاظ سے ستمبر میں درآمدات 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہیں، تاہم پہلی سہ ماہی میں درآمدی مالیت 2 فیصد کمی کے ساتھ 48کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، جس کی وجہ اوسط درآمدی قیمت میں 12 فیصد کمی تھی جو 524 ڈالر فی ٹن رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزارتِ خزانہ کے تعاون سے مالی سال 2026 کے دوران درآمدی پابندیوں میں نرمی کی، اس نرمی کے نتیجے میں پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 86 فیصد اضافہ ہوا۔

لوہے اور اسٹیل کی درآمدات صنعتی سرگرمیوں، زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی معاشی استحکام پر گہرے اثرات ڈالتی ہیں، گزشتہ دو برسوں میں زرمبادلہ کی قلت اور خام مال، خصوصاً اسٹیل اسکریپ کی درآمد پر پابندیوں کے باعث یہ شعبہ مشکلات سے دوچار رہا، اگرچہ حالیہ عرصے میں درآمدی حجم میں بہتری آئی ہے، مگر سست معاشی نمو کے باعث طلب اب بھی کمزور ہے۔

پاکستان میں اسٹیل کا فی کس استعمال مالی سال 2022 میں 48 کلوگرام سے گھٹ کر مالی سال 2023 میں اندازاً 36 کلوگرام رہ گیا، جو کہ عالمی اوسط 222 کلوگرام کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی اے سی آر اے) کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی شرح نمو اور اسٹیل کے استعمال میں قریبی تعلق ہے کیونکہ اسٹیل تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کا بنیادی جز ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں عالمی اسٹیل مارکیٹ میں 1.1 فیصد کمی ہوئی، جو عالمی جی ڈی پی میں کمی (2.7 فیصد) کے مطابق تھی، اس کی بنیادی وجوہات بلند شرح سود اور مہنگائی بتائی گئیں، 2024 کے لیے عالمی جی ڈی پی میں 3.2 فیصد اور اسٹیل کی طلب میں 1.7 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کی معیشت میں 2.4 فیصد سالانہ نمو ریکارڈ ہوئی، جبکہ جون 2023 میں اسکریپ پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد ملک میں اسٹیل کے استعمال میں 1.8 فیصد معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق اسکریپ درآمدات میں اضافہ لانگ اسٹیل سیکٹر کے لیے مثبت پیش رفت ہے، کیونکہ یہ بلیٹس، سریا اور گرڈر کی تیاری کے لیے بنیادی خام مال ہے۔

مشہور خبریں۔

۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر قرار

?️ 31 دسمبر 2025 ۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر

نیتن یاہو کے مقدمے کی کارروائی ایک بار پھر منسوخ 

?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہوکے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی

تمام صوبوں کو شامل نہیں کیا گیا تو پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا، شہباز شریف

?️ 13 دسمبر 2022سکھر: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

حملے روکنے کے دعووں کے باوجود صیہونیوں نے جنوبی غزہ پر کی بمباری 

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اگرچہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر وسیع پیمانے پر

درگاہ ابراہیمی کے انتظام کو فلسطینیوں کی اوقاف سے محروم کرنے کا سیاسی پیغام

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جس نے علاقے میں ہونے والی حالیہ پیش

معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں

?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی

جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں جاسوسوں کو پھنسانے کے لیے وسیع مزاحمتی کارروائیاں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے