?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رحجان برقرار ہے، دوران کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس 862 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخی حد بھی عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ موجود تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں دلچسپی کا سلسلہ جاری رہا، دن 11 بج کر 58 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 862 پوائنٹس یا 0.63 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 37 ہزار 364 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 468 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 200 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، 251 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جب کہ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
18 ارب 39 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 281 روپے مالیت کے 48 کروڑ 45 لاکھ، 30 ہزار 869 شیئرز کی ایک لاکھ 99 ہزار 790 ٹریڈز کی گئیں۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 277 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس نے 2 ہزار 202 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار کی نئی تاریخی سطح بھی عبور کرلی تھی۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 202 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، گزشتہ ہفتے کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 34 ہزار 299 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ میں نئی بلندی پر قوم کو مبارک باد بھی پیش کی تھی۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتا ہوا مذہبی امتیاز؛ پیرس کا اسلام پسندی کے خلاف عمل
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانس جس نے ہمیشہ خود کو آزادی، مساوات اور برادری کے
دسمبر
تل ابیب میں امریکی سفیر: اسرائیلی قیدیوں کو حقیقی بھوک لگ رہی ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تل ابیب میں امریکی سفیر نے قسام بریگیڈز کی طرف
اگست
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست جمع
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے پی
جنوری
مسلم لیگ (ن) کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب کی سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ
جولائی
جنوبی لبنان میں ایک بار پھر صیہونیوں کی جارحیت
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے
مارچ
جنگ بندی کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لیے صیہونیوں کی نئی چال
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے سائے میں غزہ کی جنگ بندی
مارچ
برطانوی قدامت پسندوں کے گھات میں پڑنے کا خطرہ
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: نئے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر، برطانوی کنزرویٹو پارٹی ہر
جون
حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل
جون