🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس یا 0.93فیصد بڑھ کر 72 ہزار 51 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف محمد فاروق نے تیزی کے رجحان کی وجہ ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار کی رپورٹس، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام اور مہنگائی، شرح سود میں کمی کی توقعات کو قرار دیا تھا۔
اکثر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتائی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑھتے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد مین اضافہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اسی طرح 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے خلاف تیونسیوں کی زبردست مہم
🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:تیونس کے سوشل میڈیا کارکنوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات
جولائی
فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
🗓️ 16 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل
ستمبر
صہیونی فوج کی صفوں میں زلزلہ
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی
مارچ
مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر
🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم
ستمبر
راولپنڈی رنگ روڈ (آر آر آر) منصوبے کا کام مکمل ہونا چاہیے
🗓️ 22 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوا بازی کے
مئی
ہلیری کلنٹن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کی
🗓️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ
نومبر
ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا
🗓️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے
مئی