اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 776 اضافے سے 65 ہزار پر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں آج تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 776 پوائنٹس یا 1.21 فیصد اضافے کے بعد 65 ہزار 126 تک جا پہنچا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک منفی میں تبدیل ہو گیا تھا اور انڈیکس 312 پوائنٹس یا 0.48 فیصد تنزلی کے بعد 64 ہزار 349 پر آگیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل نئے سال کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تھا، جب بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

انٹربینک مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں آج انرجی کے حصص کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، کیونکہ حکام گردشی قرضے کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے آج کی تیزی کو آزاد پاور پروڈیسرز (آئی پی پیز) کو فنڈز جاری کرنے کی وجہ قرار دیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق ایک روز میں تاریخی طور پر یہ دوسرا بڑا اضافہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،

گوگل کی جانب سے متعدد نئے فیچرز میپس میں شامل کرنے کا اعلان

?️ 15 مارچ 2021واشنگٹن(سچ خبریں)صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ مواد پوسٹ کرنے کےلئے گوگل

دنیا کے 100 شہروں میں غزہ کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: عوامی تحریک برائے حمایت غزہ نے اعلان کیا ہے کہ

فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں

نیتن یاہو کے امریکہ دورے کا اصلی مقصد؛صہیونی سفیر کی زبانی

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں تعینات اسرائیلی سفیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین

مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے: فواد چوہدری

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مغربی ممالک میں آئے دن اسلامو فوبیا کے

برانڈز ماہرہ خان سمجھ کر کام کی پیش کش کرتے رہے ہیں، مائرہ خان

?️ 4 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان مائرہ خان نے

’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل

?️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے