?️
اسلام آباد(سچ خبریں)یوم القدس کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا گیا، جس میں شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد کے ذریعے اسرائیل کو شکست دے سکتی ہے اور فلسطین کو آزاد کرایا جاسکتا ہے، قبلہ آول کی آزادی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، تفرقہ اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
یوم القدس کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر دیا گیا، جس میں شہر بھر کے معززین نے شرکت کی۔ افطار ڈنر میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، پروفیسر ڈاکٹر منور پہنور، سینیر مشاہد حسین سید اور عبداللہ گل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد کے ذریعے اسرائیل کو شکست دے سکتی ہے اور فلسطین کو آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ تفرقہ اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔
دراین اثنا پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوصحضرت امام خمینی (رح) کے شکر گزار ہیں؛ انہوں نے ہمیشہ مسلم مسئلہ کو حل کیا جس میں مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد کی اور تمام مسلمانوں کو متحد کرکے بیت المقدس کے مظلوم عوام کی حمایت کی کوشش کی۔
انہوں نے حالیہ علاقائی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کو اسلامی عالمی محاذ کو مضبوط کرنے کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور فلسطین کی حمایت اور عالم اسلام کے مسائل کے حل میں دونوں ہمسایہ ممالک کے موقف کی حمایت کریں گے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ناجئز صہیونی ریاست کے ساتھ بعض علاقائی حکمرانوں کے سمجھوتہ کو مسئلہ فلسطین کے خاتمے کے لیے امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کی زیر قیادت سامراجی طاقتوں کی مشترکہ سازش قرار دیا۔
انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ آج مسئلہ فلسطین عالم اسلام کے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور امت اسلامیہ کو دشمنوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینی ہوگی کہ وہ اسے فلسطینی عوام پر صدی کی ڈیل مسلط کرنے سمیت مذموم سازشوں کے لیے استعمال کریں۔


مشہور خبریں۔
شہباز شریف نے ایران کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ
جولائی
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم
?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی
نومبر
فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن سے معذرت خواہی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کے خلاف نازیبا الفاظ
نومبر
الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر ’فافن‘ کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں میں مختلف
اکتوبر
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں ترقی کے عمل کا براہ راست تعلق بادشاہ
اگست
نیتن یاہو نے تعلقات کو معمول پر لانے کا فیصلہ ریاض پر چھوڑا
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے CNN کے
فروری
وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر
مارچ