?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود نے 11 نومبر کو اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے 4 سہولت کاروں کی کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کے ساتھ افغانستان میں ہونے والی رابطہ کاری کی تفصیلات بیان کیں۔
تصاویر دکھاتے ہوئے انہوں نے ان کی شناخت خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد زالی اور شاہ منیر کے طور پر کی۔
یاد رہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے اس حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے تھے، جب کہ حکومت نے چند روز بعد دعویٰ کیا تھا کہ ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور انٹیلی جنس بیورو نے مشترکہ کارروائی میں واقعے کے 48 گھنٹوں کے اندر ان چاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے اس حملے کی منصوبہ بندی کی، جن سے ساجد اللہ کی 2023، 2024 اور پھر اگست 2025 میں ملاقات ہوئی جب کہ داد اللہ اور ساجد اللہ ایک ایپ کے ذریعے رابطے میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داد اللہ کی شناخت خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے رہائشی کے طور پر کی، اور بتایا کہ وہ اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔
انہوں نے ساجد اللہ کا ویڈیو بیان بھی چلایا، جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے خودکش جیکٹ کا بندوبست کیا اور حملہ آور عثمان شنواری کو دھماکے کے مقام تک پہنچایا۔
تارڑ نے کہا کہ وہ نور ولی محسود کے کمانڈر داد اللہ کے ساتھ مل کر اس کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ان کا ہدف راولپنڈی یا اسلام آباد میں ایسی کارروائی کرنا تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ساجد اللہ نے 2015 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی اور افغانستان میں مختلف ٹی ٹی پی تربیتی کیمپوں میں ٹریننگ حاصل کی جب کہ 2024 میں پڑوسی ملک کے شہر جلال آباد کا بھی دورہ کیا۔
2024 کے دورے کے دوران، ساجد اللہ نے داد اللہ سے اس خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے ملاقات کی اور واپسی پر دو مزید افراد کو بھرتی کیا، جو زالی اور خان تھے۔
عطا تارڑ کے مطابق اگست 2025 میں ساجد اللہ اور زالی دونوں ایک ساتھ افغانستان گئے، انہوں نے پہلے شگال ضلع میں کالعدم ٹی ٹی پی کے شدت پسند عبداللہ جان عرف ابو حمزہ سے ملاقات کی، جہاں وہ رات بھر ٹھہرے، پھر کابل کے ارزان قیمت محلے میں داد اللہ سے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ داد اللہ نے انہیں نور ولی محسود کے احکامات پہنچائے کہ انہیں راولپنڈی یا اسلام آباد کے علاقوں میں خودکش حملہ کرنا ہے، پاکستان واپس آنے کے بعد، ساجد اللہ کی ملاقات شنواری سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبے ننگرہار کا رہائشی ہے۔


مشہور خبریں۔
چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز تقرری
دسمبر
روس-امریکہ اعتماد سازی کے عمل کا یورپ سے کوئی تعلق نہیں:روس
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ اعتماد سازی
فروری
پیغمبر اکرم ؐکے بارے میں روسی صدر کا بیان؛عالم اسلام کا خیر مقدم
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں
دسمبر
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر
یمنیوں کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے صیہونی حکومت
جنوری
حکومت و اپوزیشن میں جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے
اپریل
کل کا سینیٹ الیکشن وزیراعلی کیخلاف عدم اعتماد کی ریہرسل ہوگا۔ گورنر کے پی
?️ 20 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی سے منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ احسن اقبال
?️ 6 جولائی 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی