🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تاریخ 15 مئی مقرر کردی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کو ٹھیکے پر لینے میں دلچسپی رکھنے والی ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
حکم نامے کے مطابق حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے اربوں روہے فنڈز اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر 2022 کو وفاقی حکومت نے ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو انٹرنیشنل آپریٹرز کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں 27 جون 2023 کو حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کو فی الحال صرف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک محدود رکھا جائے گا۔
16 جولائی 2023 کو اُس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا تھا کہ وہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے 12 اگست تک تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دے دیں۔
12 اگست 2023 اُس وقت برسراقتدار پی ڈی ایم حکومت کی مدت کا آخری دن تھا، امکان یہی ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور نگران حکومت نے اقتدار سنبھال لیا۔
مشہور خبریں۔
دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے: رابعہ بٹ
🗓️ 25 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ دل
جولائی
ڈاکٹر کے بیٹے کو ڈاکٹر بننے پراقربا پروری نہیں سمجھا جاتا تو اداکاروں کے ساتھ ایسا کیوں؟ علی سفینا
🗓️ 29 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار و میزبان علی سفینا نے کہا ہے
اکتوبر
حزب اللہ کے آپریشن کی اسٹریٹجک جہتیں اور اہم پیغامات
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ، جس نے 8 اکتوبر 2023 کو الاقصی
جون
یوکرین میں امریکہ کی نئی خطرناک کارروائی
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کی روس کی سرحدوں تک توسیع یوکرین کی جنگ کی
جولائی
چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروادیں
🗓️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے
جنوری
5 یہودی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط
🗓️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: 5 یہودی ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سخت
اپریل
پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے دوستی کے ساتھ ایران کا سیاحتی ثقافتی دورہ شروع کیا
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: لاہور میں ہمارے ملک کے ہاؤس آف کلچر نے، پاکستان
دسمبر
اسرائیل اور امریکہ کے کمزور نکات سید حسن نصر اللہ کی زبانی
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد اپنی پہلی تقریر میں،
نومبر