اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیشِ نظر واٹرپارکس، سوئمنگ پولز اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کیا گیا جس میں انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تمام تفریحی مقامات پر 50 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور فوڈ کورٹس اور ڈائن ان کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سوئمنگ پولز اور پارکس ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ تفریحی مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب ملک میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد رہی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52223 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2117 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20779 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار  53 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 41 ہزار 241  افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ شکست کا انتباہ

?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے پنسلوانیا میں ایک تقریر میں خبردار

عرب ممالک سے تعلقات ضروری ہیں لیکن اصل ہدف مغربی کنارے پر قبضہ ہے:اسرائیلی کمیٹی چیرمین

?️ 20 اگست 2025عرب ممالک سے تعلقات ضروری ہیں لیکن اصل ہدف مغربی کنارے پر

 کیا اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں آسٹن نے کہا کہ اسرائیل

ہالینڈی محقق کی 3 دن پہلے ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کی پیش گوئی!

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ہالینڈ کے ایک محقق نے ترکی اور شام میں آنے والے

وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا

?️ 22 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار

کیا اوپیک پلس کے فیصلے سے سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں اختلافات پیدا ہوں گے؟

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   Arabi21 نیوز تجزیاتی ویب سائٹ نے برطانوی اخبارات گارڈین اور

کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری

?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد

جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے